حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۹ ـ تربت اخذ کرتے وقت کی نماز

۹ ـ تربت اخذ کرتے وقت کی نماز

«بحار» میں«مصباح الزائرین » سے نقل کیا گیا ہے کہ: تربت اخذ کرنے اور تربت اٹھانے کے بارے میں روایت وارد ہوئی ہے کہ جب بھی تربت اخذ کرنا چاہئیں تو رات کے آخری پہر اٹھ کر غسل کریں ، پاک و پاکیزہ لباس پہنیں اور ’’سُعد ‘‘ کی خوشبو سے خود کو معطر کریں اور پھر حرم میں داخل ہو کر  بالائے سر کے مقام پر کھڑے ہو جائیں ، اور چار رکعت نماز بجا لائیں کہ جس کی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ  «حمد» پڑھنے کے بعد گیارہ مرتبہ سورۀ «اخلاص» پڑھیں ، اس کی دوسری رکعت میں بھی ایک مرتبہ سورۀ «حمد» پڑھنے کے بعد گیاره مرتبه سورۀ «قدر» پڑھیں ، اس کی تیسری رکعت میں ایک مرتبہ سورۀ «حمد» پڑھنے کے بعد گیارہ مرتبه سورۀ «اخلاص» اور چوتھی رکعت میں ایک مرتبہ سورۀ «حمد» پڑھنے کے بعد بارہ مرتبہ سورۀ نصر «اذا جاء نصر الله والفتح» پڑھیں ، اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدہ کریں اور سجدہ میں ہزار مرتبہ  «شکراً شکراً» کہیں ۔

 پھر کھڑے ہوں اور  ضریح کو پکڑ کر کہیں : 

يَا مَوْلاَيَ يَابْنَ رَسُولِ الله، إِنِّي آخِذٌ مِنْ تُرْبَتِكَ بِإِذْنِكَ. أَللَّهُمّ فَاجْعَلْهَا شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ، وَعِزّاً مِنْ كُلِّ ذُلٍّ، وَأَمْناً مِنْ كُلِّ خَوْفٍ، وَغِنىً مِنْ كُلِّ فَقْرٍ لِي وَلِجَمِيعِ الْمُؤْمِنِينَ۔

اے میرے مولا ، اے فرزند رسول خدا ، میں آپ کی اجازت سے آپ کی تربت سے اخذ کرتا ہوں ، خدایا!  اسے میرے اور تمام مؤمنین کے لئے ہر درد کے لئے شفاء ، اور ہر ذلت کے لئے عزت ، اور ہر ٖخوف سے امان ، ہر فقر و تنگدستی سے بے نیازی قرار دے ۔ 

تین انگلیوں کے ساتھ تین مرتبہ تربت اٹھائیں اور اسے کسی پاک و  پاکیزہ کپڑے میں رکھیں ، اور چاندی کی انگوٹھی میں رکھیں کہ جس کا نگینہ عقیق ہو اور اس پر  « مَا شَاءَ الله، لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِالله، أَسْتَغْفِرُ الله » نقش ہو ۔  اور جب خداوند تمہاری نیت کی صداقت کو جان لے تو وہ تمہیں تین قبضوں میں اوپر لے جائے گا بالا می‌برد با تو در سه قبضه ای که برداشته ای هفت مثقال ، کہ جس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہو گی ۔ پھر آپ اسے جس درد کے لئے بھی اٹھائیں اور ضرورت  کے وقت چنے کے دانے کے برابر لیکن تو  ان شاء الله شفا حاصل ہو گی ۔ [1]



[1] ۔الانستشفاء بالتربة الشریفة الحسینيّة: 75، بحارالانوار: ج101، 137 ح80، مصباح الزائر: 136.

 

    ملاحظہ کریں : 1376
    آج کے وزٹر : 38220
    کل کے وزٹر : 109822
    تمام وزٹر کی تعداد : 136610676
    تمام وزٹر کی تعداد : 94157389