حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
توسل ، قرآن کی نظر میں

توسل ، قرآن کی نظر میں

اس بناء پر اپنی مشکلات اور پریشانیوں میں اہلبیت علیھم السلام سے متوسل ہوں اور اس خاندان کی کریمانہ عنایات سے استفادہ کریں ۔حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

''اذٰا نَزَلَتْ بِکُمْ شِدَّةً فَاسْتَعِیْنُوا بَنٰا عَلَی اللّٰہِ،وَھُوَ قَوْلُ اللّٰہِ:(وَلِلّہِ الأَسْمَاء  الْحُسْنَی فَادْعُوہُ بِہَا ([1])قٰالَ:قٰالَ اَبُو عَبْدِ اللّٰہِ عَلَیْہِ السلام:نَحْنُ وَاللّٰہِ اْلاَسْمٰائُ الْحُسْنَی الَّذِ لاٰ یُقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ اِلاّٰ بِمَعْرِفَتِنٰا قٰالَ:فَادْعُوْہُ بِھٰا''([2])

جب بھی تم کسی سخت مصیبت میں گرفتار ہو جاؤ تو ہمارے وسیلہ سے خدا سے مدد مانگو۔یہی خدا کے فرمان کا معنی ہے کہ خدا نے فرمایا''اور اللہ ہی کے لئے بہترین نام ہیں لہذا اسے ان ہی کے ذریعہ پکارو''

پھر حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایاکہ حضرت امام صادق علیہ السلام نے یوں فرمایا ہے:

خدا کی قسم ہم خدا کے وہ بہترین نام ہیں ،کوئی عمل بھی قبول نہیں ہو سکتا مگر ہماری معرفت کے ذریعے سے۔پھر حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

خدا کو ان کے وسیلے سے پکارو۔

اس بناء پر اہلبیت علیھم السلام خدا کے بہترین نام ہیں اور اس دور میں حضرت بقیة اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف اس کا مجسم نمونہ اور ہم پر خدا کی عنایات کا مظہر ہیں۔

ہمیں تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرنا چاہئے اور اس ہستی کی عنایات سے توسل کرکے خدا کا تقرب حاصل کرنا چاہئے۔

قرآن مجید میں پروردگار عالم کا ارشاد ہے: 

(یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّہَ وَابْتَغُواْ ِلَیْہِ الْوَسِیْلَةَ وَجَاہِدُواْ فِیْ سَبِیْلِہِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ)([3]) 

ایمان والو اللہ سے ڈرو اور اس تک پہنچے کا وسیلہ تلاش کرو اوراس کی راہ میں جہاد کرو کہ شاید اس طرح کامیاب ہوجا ؤ۔

ہم اہلبیت اطہار علیھم السلام سے توسّل کے ذریعے عالم غیب سیمددطلب کرتے ہیں اور ان بزرگ ہستیوں کی عنایات حاصل کرتے ہیں۔



[1]۔ سورۂ اعراف،آیت:١٨٠

[2]۔ بحار الانوار:ج۹۴ص٦،تفسیر عیاشی: ج۲ص۴۲

[3]۔ سورۂ امائدہ،آیت:٣٥

 

 

    ملاحظہ کریں : 2334
    آج کے وزٹر : 42904
    کل کے وزٹر : 164268
    تمام وزٹر کی تعداد : 144688607
    تمام وزٹر کی تعداد : 99700514