امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
٥ ۔ عظیم اہداف تک پہنچنے کے لئے اہل بیت سے توسل

٥ ۔ عظیم اہداف تک پہنچنے کے لئے اہل بیت  سے توسل

جیسا کہ ہم بعد میں ذکر کریں گے کہ انسان کو ہر نیک اور پسندیدہ کام کو انجام دینے کے لئے  تین چیزوں کی احتیاج ہوتی ہے ۔

١ ۔ارادہ

٢ ۔ مورد نظر ہدف کوانجام دینے کی قدرت

٣ ۔ خدا وند متعال کی جانب سے توفیق کہ جو ا س کی دستگیری فر مائے

ان تین موارد میں سے اگرکسی میں بھی ضعف ہو تو کام کو انجام دینے میں پیشرفت نہیں ہو گی اور  کام متوقف ہو جائے گا ۔

ان تین شرائط کے لے اور ہدف و مقصد تک پہنچنے کے لئے خاندا ن وحی کو وسیلہ قرار دیں ہم زیارت امیرالمومنین (ع)  میں پڑھتے ہیں :

'' بک اتوسّل الی اللّٰہ فی بلوغ مقصودی ''([1])

اپنے ہدف و مقصد تک پہنچنے کے لئے خدا کی طرف آپ کو وسیلہ قرار دیتا ہوں ۔

 نہ صرف کام کی ابتداء اور مذکورہ شرائط کے حصول کے لئے بلکہ ہدف و مقصد کے حصول تک متوسل رہیں اور جانشیناں خدا ور امیران کائنات کو فیوضات الٰہی اور اہداف تک پہنچنے کے لئے واسطہ قرار دیں ۔

 


[1] ۔ بحار الانوار:ج ١٠٠ص ٣٣٢

 

 

    دورو ڪريو : 8048
    اج جا مهمان : 109003
    ڪالھ جا مهمان : 293667
    ڪل مهمان : 146329296
    ڪل مهمان : 100522616