کتاب «محبّت اهل بیت علیهم السلام»
کا سندھی زبان میں ترجمہ اور چاپ
کتاب «محبّت اهل بیت علیهم السلام» ،کتاب «کامیابی کے اسرار » کا اکیسواں باب ہے ۔یہ باب مستقل کتاب کی صورت میں اب تک دنیا کی کچھ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے منجملہ انڈونیشائی اور انگریزی۔
یہ باب محبت کی کشش، خاندان وحی علیہم السلام کی محبّت ، آسمانی مخلوقات اور محبّت اہلبیت علیہم السلام ، تقرّب الٰہی کے کیا آثار ہیں؟، اهلبیت علیهم السلام کی اپنے محبوں سے محبت ، خاندان وحی علیہم السلام کے محبوں کی ذمہ داری جیسے مباحث پر مشتمل ہے.
جناب عبدالحفیظ پتافی نے اس باب کا سندھی زبان میں ترجمه کیا اور مؤسّسۀ «سیّده مشن پاکستان»کی کوششوں سے پاکستان میں یہ مستقل کتاب کی صورت میں «محبّت اهل بیت علیهم السلام»کے عنوان سے شائع ہوئی کہ جو 56 صفحات پر مشتمل ہے ۔ اس کتاب کی تصحیح کے فرائض جناب«الطاف حسین جوکیو صاحب» نے انجام دیئے۔
انشاء اللہ جلد ہی یہ کتاب المنجی ویب سائٹ کے سندھی حصہ میں دستیاب ہو گی۔
بازديد امروز : 55731
بازديد ديروز : 98316
بازديد کل : 134247422
|