امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
١۔ کسبِ توفیق کے لئے دعا کرنا

١۔ کسبِ توفیق کے لئے دعا کرنا

خدا وند متعال سے توفیق کی درخواست و دعا کریں تاکہ بزرگانِ دین کو حاصل ہونے والی توفیقات الٰہی سے ہم بھی بہرہ مند ہوسکیں ،اکثر دعائوں میں خدا وند بزرگ و برتر سے توفیق کا سوال کرتے ہیں۔

١۔ نمازِ جعفر طیار کے بعد دعا میں پڑھتے ہیں :

''اللّٰھمَّ اِنِّی اَساَلُکَ تَو فِیقَ اَھلِ الھُدیٰ وَ اَعمَالَ اَھل التَّقویٰ۔''([1])

پروردگار ا میں تجھ سے اہل ہدایت کی توفیق اور اہل تقویٰ کے اعمال و رفتار کا سوال کرتا ہوں۔

یہ جملہ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ فقط توفیق کا حاصل ہوجانا نیک کام کو انجام دینے کی دلیل نہیں ہے ،اسی وجہ سے اس دعا میں اہل ہدایت کی توفیق طلب کرنے کے علاوہ خدا سے پرہیزگاروں کے اعمال و رفتار کا بھی سوال کرتے ہیں۔

٢۔آیت قرآن''صِرَاطَ الَّذینَ اَنعَمتَ عَلَیھِم'' کی تفسیر میں امام حسن عسکری  (ع) سے نقل ہوا ہے کہ امام نے فرمایا:

''قُولوا اِھدِنَا الصِّراطَ الَّذِینَ اَنعَمتَ عَلَیھم بِاالتَّوفِیق لِدِینِک وَ طَا عَتِکَ''([2])

کہو کہ ہمیں ان کے راستے کی طرف ہدایت فرما جن پر تو نے اپنے دین کو قبول کرنے اور تیری اطاعت کرنے کی توفیق کے ذریعہ نعمتیں نازل کی ہیں۔

اس بناء پر خدا کی اطاعت و فرمانبرداری اور دینداری کی توفیق ،خدا کی طرف سے بندوں کو عنایت ہونے والا لطف ہے۔ہم سب کو خدا سے دعا کرنی چاہیئے کہ پروردگار دنیا کے اس پُر خطر سفر میں توفیق الٰہی کو ہمارا مونس و ہمسفر قرار دے تاکہ ہمارا سفر خیریت سے اختتام پذیر ہو۔

٣۔ماہ مبارک رمضان کی تیرہویں دن کی دعا میں آیا ہے:

''اَلَّلھُمَّ وَفِّقنِی فِیہ عَلی التُّقیٰ وَ صُحبَةِالاَبرَارِ'' ([3])

پروردگارا! اس دن میں مجھے تقویٰ کی اور نیک و متقی افراد کی صحبت کی توفیق عطا فرما۔

٤۔ماہ رمضان کی بائیسویں شب کی دعا میں وارد ہوا ہے :

''وَارزُقنی فِیھا التَّوفِیقَ لِماوَفَّقتَ لَہ شِیعَةَ آلِ مُحمَّد ''([4])

پروردگارا! آج کی رات میں مجھے وہ توفیق عنایت فرما کہ جس سے تو نے پیروان ِ آل محمد کو کامیاب فرمایا۔

 


[1]۔ بحارالانوار:۹۱ص۱۹۸

[2]۔ معانی الاخبار: ١٥ ، بحارالانوار: ١٠٢٤، تفسیر الامام العسکری:١٧

[3]۔ بحارالانوار:ج۹۸ص۳۷

[4]۔ بحارالانوار:ج۹۸ص۵۳

 

    بازدید : 10458
    بازديد امروز : 70463
    بازديد ديروز : 111070
    بازديد کل : 183432273
    بازديد کل : 136447595