حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۹ ۔ انیسویں زیارت

(۱۹)

انیسویں زیارت

کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں یونس بن ظبیان نے روایت کیا ہے کہ میں نے حضرت  امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کی : میں آپ پر قربان جاؤں !  تقیہ کی حالت میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کیسے کی جائے ؟

آپ نے فرمایا : جب فرات پر  پہنچو تو غسل کرو  اور پھر پاک و پاکیزہ لباس پہنو ، اور اس کے بعد وہاں سے چلو اور  جب قبر مطہر کے پاس پہنچو تو کہو :

صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبا عَبْدِاللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبا عَبْدِاللهِ، صَلَّى‏ اللهُ عَلَيْكَ يَا أَبا عَبْدِاللهِ.

اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو  ، اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو  ، اے ابا عبد الله آپ پر خدا کا درود ہو ۔

 پس تمہاری زیارت پوری ہو گئی ۔ [1]

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 244 ح4، بحار الأنوار: 284/101 ح1.

    ملاحظہ کریں : 707
    آج کے وزٹر : 45085
    کل کے وزٹر : 165136
    تمام وزٹر کی تعداد : 141050215
    تمام وزٹر کی تعداد : 97394022