حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۹ ـ سخت اور دشوار امور کے حلّ کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دعا

۹ ـ سخت اور دشوار امور کے حلّ  کے لئے

امام حسین علیہ السلام کی دعا

 أَللَّهُمَّ  إنّي أَسْئَلُكَ بِكَلِمَاتِك، وَمَعَاقِدِ عَرشِكَ، وَسُكَّانِ سَمَاوَاتِكَ وأَرْضِكَ وَأَنْبِيَائِكَ وَرُسُلِكَ، أَنْ ‏تَسْتَجِيبَ لِي فَقَدْ رَهَقَنِي مِنْ أَمْري عُسْرٌ، فَأَسْئَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَجْعَلَ لي‏ مِنْ أَمْرِي يُسْراً. [1]

پروردگارا! میں تجھ سے تیرے کلمات کے واسطہ ، اور تیرے عرش کو زینت دینے والے کے واسطہ ، اور تیرے آسمانوں اور زمینوں کے رہنے والوں کے واسطہ ، اور تیرے انبیاء اور رسولوں کے واسطے سوال کرتا ہوں کہ میری دعا کو مستجاب فرما کہ میرے امور کی دشواری نے  میری طاقت ختم کر دی ہے ، پس میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد و آل محمد  پر درود بھیج  اور جلد از جلد میری دشواریوں اور سختیوں کو آسانی میں تبدیل کر دے ۔

 


[1] کتاب جنات الخلود: ص۲۳.

 

    ملاحظہ کریں : 1233
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 259779
    تمام وزٹر کی تعداد : 147635897
    تمام وزٹر کی تعداد : 101176289