حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۶ ـ شب عاشوار کے نزدیک حضرت امام حسین علیہ السلام کی حمد و ثنا

۶ ـ شب عاشوار کے نزدیک حضرت امام حسین علیہ السلام کی حمد و ثنا

... پس امام حسین علیہ السلام نے شب عاشورا  اپنے اصحاب کو جمع کیا ۔ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں : میں بیمار تھا لیکن پھر بھی میں قریب گیا تا کہ میں یہ سن سکوں کہ میرے والد گرامی  ان سے کیا  فرماتے ہیں ۔ میں نے سنا کہ آپ نے فرمایا : 

 أُثْنِي عَلَى اللهِ أَحْسَنَ الثَّنَاءَ، وَأَحْمَدَهُ عَلَى السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ؛ أَللَّهُمَّ إِنِّي أَحْمَدُكَ عَلَى أَنْ كَرَّمْتَنَا بِالنُّبُوَّةِ، وَعَلَّمْتَنَا الْقُرْآنَ وَفَقَّهْتَنَا فِي الدِّينِ، وَجَعَلْتَ لَنَا أَسْمَاعاً وَأَبْصَاراً وَأَفْئِدَةً، فَاجْعَلْنَا مِنَ الشَّاكِرِين.

میں خدا کی حمد و ثنا کرتا ہوں ، اور اس کی بہترین ثنا و ستایش  سے حمد و ثنا کرتا ہوں ، اور میں خوش اور غم میں اس کی حمد و ثنا کرتا ہوں ۔ خدایا ! بیشک میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تو نے ہمیں نبوت  کے ذریعے عزت دی  اور ہمیں قرآن کی تعلیم دی ، اور ہمیں دین میں فقیہ قرار دیا ، اور ہمارے لئے کان ، آنکھیں اور دل قرار دیئے ، پس ہمیں شکر کرنے والوں میں سے قرار دے ۔

امّا بعد ؛ بیشک میں اپنے اصحاب سے زیادہ بہتر اور باوفا صحابی  اور اپنی اہل بیت سے زیادہ  نیکو کار اہل بیت کے بارے میں نہیں جانتا ۔ خداوند میرے جانب سے تمہیں خیر عطا کرے ۔[1]

 


[1] ارشاد شیخ مفید: ص۲۳۱، وقعة الطف: ص۱۹۷.

 

    ملاحظہ کریں : 1205
    آج کے وزٹر : 1978
    کل کے وزٹر : 171324
    تمام وزٹر کی تعداد : 143957578
    تمام وزٹر کی تعداد : 99334899