Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
عاشورا کے دن پیاس کی شدت

عاشورا کے دن پیاس کی شدت

ہم یہاں آپ کی توجہ دو نکات کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں :

۱۔حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کا یہ کلام عاشورا کے دن اہل بیت اطہار علیہم السلام پر پیاس کی شدت کی واضح دلیل ہے ۔حضرت عباس علیہ السلام نے ان کی حالت کو یوں بیان کیا ہے کہ وہ   موت کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔

اگر آپ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے خیام میں مشرف ہوں تو آپ کو یہ احساس ہو گا کہ آپ اہل بیت علیہم السلام کے ایک حرم میں داخل ہوئے ہیں ۔ اس مقدس مقام کی معنوی کشش سے ذہنوں میں یہ بات پیدا ہوتی ہے کہ شاید اس باعظمت مقام پر  اہل حرم میں سے  کوئی دفن ہوا ہو ۔  اہل بیت علیہم السلام میں کچھ افراد عاشورا کے بعد ایک دو دن سے زیادہ زندہ نہیں رہے ، پیاس کی شدت ہی ان کی شہادت کا باعث بنی ۔

حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی خواہر گرامی حضرت خدیجہ خاتون کوفہ تک اسیر ہو کر  گئیں اور پیاس کی شدت کی وجہ سے اسی جگہ شہید ہو گئیں ۔ آپ کو وہاں ہی دفن کیا گیا ۔ مسجد کوفہ کے ساتھ آپ کا حرم شیعوں کی زیارتگاہ ہے ۔ 

Visit : 518
Today’s viewers : 163954
Yesterday’s viewers : 279787
Total viewers : 158606150
Total viewers : 117762617