امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
امام حسین علیہ السلام کے لئے تمام مخلوقات کی عزاداری

امام حسین علیہ السلام کے لئے تمام مخلوقات کی عزاداری

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر معصومین علیہم  السلام خدا  کی تمام مخلوقات پر خدا کی حجت ہیں ، جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت صرف انسانوں پر ہی اثرانداز نہیں ہوئی بلکہ دوسری تمام مخلوقات پر بھی اس کے بہت آثار مرتب ہوئے ہیں  ، ان آثار میں سے ایک یہ ہے کہ تمام مخلوقات اور موجودات نے آپ پر گریہ کیا ہے ۔ 

اہل بیت علیہم السلام کے فرامین میں ایسی روایات موجود ہیں ، جن میں اس حقیقت کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ منجملہ کتاب شریف  «كامل الزيارات» میں مفضّل اور  امام صادق علیہ السلام کے کچھ دوسرے اصحاب نے حضرت سے نقل  کیا ہے کہ :

«سمعنا ابا عبد الله علیہ السلام يقول: ان ابا عبد الله الحسين بن علي علیہما السلام لمّا مضى بكت عليه السّموات السّبع والأرضون السّبع وما فيهنّ وما بينهنّ ومن ينقلب عليهنّ، والجنّة والنّار، وما خلق ربّنا وما يرى وما لا يرى».

ہم نےامام صادق علیہ السلام سے سنا کہ آپ نے فرمایا : جب حسین بن علی علیہما السلام شہید ہوئے تو ساتوں  آسمان اور زمین کے ساتوں طبقات، ان میں اور ان کے درمیان پائی جانے والی تمام اشیاء، تمام موجودات و مخلوقات ، ان پر رہنے والے حیوانات ، جنت و جہنم ، پروردگار عالم کی تمام مخلوقات اور تمام مرئی اور نامرئی موجودات نے آپ پر گریہ کیا ۔

یہاں یہ نکتہ ذکر کرنا لازم ہے کہ سید الشہداءحضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے کائنات کی تمام   مرئی اور نامرئی موجودات کا گریہ کرنا صرف آپ کی شہادت سے ہی خاص نہیں ہے ، بلکہ آپ کی شہادت سے پہلے اور بعد میں بھی انہوں نے آپ  کے لئے عزاداری کی اور جس طرح صدیوں سے شیعہ آپ کی شہادت پرگریہ کر رہے ہیں اور  آنسو بہا رہے ہیں ، اسی طرح دوسری مرئی و نامرئی موجودات و مخلوقات بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے گریہ کر رہی ہیں  اور وہ بھی ہم انسانوں کی طرح مجالس عزا کا انعقاد کرتی ہیں ۔

کتابوں میں جنات کی عزاداری  کے کئی واقعات بیان ہوئے کہ ہماری طرح وہ بھی سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام  کے لئے مجالس عزا   منعقد کرتے ہیں ۔

ملائکہ اور دوسری مخلوقات و موجودات بھی حضرت امام حسین علیہ السلام ، شہدائے کربلا اور اسیران اہل حرم کے لئے گریہ کر رہے ہیں ، ہم یہاں ایک بہت ہی اہم واقعہ ذکر کرتے ہیں ، جو اس حقیقت پر بخوبی دلالت کرتا ہے :

بازدید : 170
بازديد امروز : 0
بازديد ديروز : 96564
بازديد کل : 134605629
بازديد کل : 93059096