امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳ ۔ اہل بیت علیہم السلام کی مجلس عزا میں شرکت

۳ ۔ اہل بیت علیہم السلام کی مجلس عزا میں شرکت

 اہل بیت علیہم السلام کی خاص توجہ حاصل کرنے والی مجالس میں سب سے زیادہ اہم مجالس وہ ہیں،جن میں خود اہل بیت علیہم السلام حاضر ہوں اور ذاکر یا بعض عزادار ان بزرگ ہستیوں کی حاضری  کی طرف متوجہ ہوں ۔

 پہلی صدی ہجری میں ہی ایسی مجالس موجود تھیں ، اور بعض روایات میں وارد ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا میں حضرت فاطمۂ زہرا علیہا السلام خود شریک ہوتی تھیں۔ ایک روایت میں نقل ہوا ہے کہ حضرت فاطمۂ زہراء علیہا السلام نے امام صادق علیہ السلام کے ایک شیعہ  کی مجلس میں حاضر ہوئیں ۔ اس زمانے سے اب تک ایسی مجالس موجود ہیں  اور جو لوگ ہوا و ہوس کے اسیر نہ ہوں، وہ ان مجالس میں اہل بیت علیہم السلام کی حاضری سے آگاہ بھی ہوتے ہیں اور ان کی آنکھیں ان بزرگ ہستیوں کی زیارت سے منور ہوتی ہیں ، البتہ ایسے موارد بہت کم ہیں ۔ ہم ’’وصف العیش نصف العیش ‘‘ کے باب سے  اور اس سوال کا جواب دینے کے لئے ایسے موارد نقل کرتے ہیں،جن میں حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور دوسرے اہل بیت اطہار علیہم السلام مجالس عزا میں شریک ہوتے ہیں۔تشرّف کے واقعات کے بارے میں لکھی گئی کتابوں میں کئی ایسے واقعات بیان کئے گئے ہیں جن میں بعض افراد حضرت بقیۃ اللہ الأعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں شرفیاب ہوئے اور انہیں آپ کی زیارت کا شرف نصیب ہوا ۔اس کے لئے آپ کتاب ’’العبقری الحسان‘‘ کی طرف رجوع کر سکتے ہیں ۔ ہم یہاں بطور نمونہ  صرف ایک واقعہ  ذکر کرتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا میں کچھ اولیاء خدانے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے حاضری کو دیکھا اور وہ آپ کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔

بازدید : 178
بازديد امروز : 30034
بازديد ديروز : 112715
بازديد کل : 134697922
بازديد کل : 93135314