امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(1) سقیفه میں غصب خلافت

(1)

سقیفه میں غصب خلافت

حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی غصب خلافت اور پھر غیبت صغریٰ و غیبت کبریٰ تک اس کے جاری رہنے نے نہ صڑف اہلبیت اطہار علیہم السلام کو خانہ نشین کر دیا اور انہیں ان کے مسلم حق سے محروم کر دیا بلکہ ان کے دوستوں اور محبوں کو بھی اہم ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکا۔

سقیفہ میں غصب خلافت کے دن سے سماج اور معاشرہ پر یہ نحس سایہ قائم ہوا جس نے خاندان وحی علیہم السلام اور ان کے عاشقوں کو ان کے آسمانی حقوق سے محروم کر دیا اور سر زمین وحی کا اختیار دشمن کو دے دیا۔ یہ ظلم اسی طرح جاری رہے گا یہاں تک کہ منجی عالم بشریت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف پردۂ غیبت سے ظہور فرمائیں اور صرف خانۂ کعبہ بلکہ تمام مقدس مقامات کو ان غاصبوں کے ہاتھوں سے چھین لیں۔

   حضرت امام صادق عليه السلام اس آيهٔ شريفه «وَاللَّيْلِ إِذا يَسْرِ»(346) کی تأویل میں فرماتے ہیں:

هِيَ دَوْلَةُ حَبْتَر فَهِى تَسْري اِلى قِيامِ الْقائِم.(347)

یہ حبتر(348) حکومت ہے جو حضرت مهدى (ارواحنا فداه) کے قیام تک جاری رہے گی۔

جب اذن الٰہى صادر ہو اور حضرت بقيّة اللَّه ارواحنا فداه خدا کے دشمنوں کو قبروں سے نکال کر ان سے حضرت فاطمه زہرا عليها السلام کا انتقام لیں تو شیعہ شیعہ شیر کی مانند دشمنوں پر حملہ ور ہوں گے اور گاصبین فدک کے وارثوں کو واصل جہنم کریں گے۔

 اس زمانے میں شیعوں اور خاندان وحی علیہم السلام کے دوستوں کو ان کی اصل عظمت ملے گی اور اس زمانے تک وہ تمام وحشت ختم ہو جائے گی کہ جس کا انہیں سامنا کرنا پڑتا تھا اور سب دلاور اور بہادر ہو جائیں گے۔

ہم جو واقعہ بیان کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ غصب خلافت نے کس طرح خاندان وحی علیہم السلام کے دوستوں کو زنجیر میں قید کر دیا اور انہیں آزاد اور کھلی فضا سے محروم کر دیا۔


346) سوره ‏الفجر، آيه 4.

347) بحار الأنوار: 78/24.

 

منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص261

 

بازدید : 757
بازديد امروز : 67323
بازديد ديروز : 239638
بازديد کل : 170571294
بازديد کل : 125483349