(۶)
زیارت امین الله کے بعد وداع
جابر کہتے ہیں : امام صادق علیه السلام نے مجھ سے فرمایا :
جب بھی ائمہ علیہم السلام میں سے کسی سے وداع کرنا چاہو تو کہو :
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْإِمَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، أَسْتَوْدِعُكَ اللهَ وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ، آمَنَّا بِالرَّسُولِ وَبِمَا جِئْتُمْ بِهِ وَدَعَوْتُمْ إِلَيْهِ. أَللَّهُمَّ لاَتَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِي وَلِيِّكَ. أَللَّهُمَّ لاَتَحْرِمْنِي ثَوَابَ مَزَارِهِ الَّذِي أَوْجَبْتَ لَهُ، وَيَسِّرْ لَنَا الْعَوْدَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ اللهُ. [1]
اے امام آپ پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ، میں آپ کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ، اور آپ پر سلام اور خدا کی رحمت ہو ، میں رسول پر ، اور جو کچھ آپ لائے ،اور جس کی طرف دعوت دی ؛ان پر ایمان رکھتا ہوں ۔ خدایا ! اس زیارت کو اپنے ولی کی آخری زیارت قرار نہ دے ۔ خدایا ! مجھے ان کی زیارت کے ثواب سے محروم نہ فرما جو تو نے اس کے لئے واجب کیا ہے ، اور ان کی طرف دوبارہ لوٹنے میں میرے لئے آسانی فرمائے ، انشاء اللہ ۔
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 206142
تمام وزٹر کی تعداد : 123721356
|