Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
(1) ولادت پيغمبر اکرم صلي الله عليه وآله وسلم کی ولادت کے وقت حضرت آمنه عليها السلام کی روایت

1) )

ولادت پيغمبر اکرم صلي الله عليه وآله وسلم کی ولادت

کے وقت حضرت آمنه عليها السلام کی روایت

پيغمبر اكرم صلى الله عليه وآله وسلم کی مادر گرامی حضرت آمنه عليہا السلام فرماتی ہیں: خدا کی قسم! جب میرا بیٹا پیدا ہوا تو دونوں ہاتھ زمین پر رکھے اور سر کو آسمان کی طرف بلند کیا اور دیکھا، پھر ان سے ایک نور ساطع ہوا کہ جس نے ہر جگہ کو روشن کر دیا۔ میںنے اسی روشنی میں سے ایک آواز سنی کہ کوئی کہہ رہا تھا:

إنّك قد ولدت سيّد الناس، فسمّيه محمّداً .

تمہارے ہاں وہ بچہ متولد ہوا ہے جو تمام مخلوقات کا سردار ہے اور اس کا نام محمد ہے .

اور انہیں عبدالمطلب کے پاس لے جاؤ اور جب آنحضرت کو  جناب عبدالمطلب کے پاس لائے تو آپ کے بارے میں آپ کی ماں کی باتیں حضرت عبد المطلب تک پہنچ چکی تھیں۔ حضرت عبد المطلب کے آپ کو پکڑ کر اپنی گود میں بٹھایا اور کہا:

الحمد للَّه الّذي أعطاني   هذا الغلام الطيّب الأردان

   قد ساد في المهد على الغلمان

حمد و ثناء اس خدا کے لئے ہے جس نے مجھے یہ نیک اور پاک بچہ عطا فرمایا جو گہوارہ میں کائنات کے تمام بچوں سے افضل ہے.

پھر آپ کو ارکان کعبہ کی پناہ میں دیا اور کچھ اشعار پڑھے ... .(۱)


1) امالى صدوق : 360 ح 1 مجلس 48 ، بحار الأنوار : 257/15 ح 9 ، تفسير برهان : 326/2 ح 3 .

 

منبع:فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکران سے ایک ناچیز قطرہ:  1 / 128

 


 

Mengunjungi : 858
Pengunjung hari ini : 20192
Total Pengunjung : 322664
Total Pengunjung : 149569147
Total Pengunjung : 103807149