۱۰ ـ اہم حاجات اور سخت و دشوار امور کے لئے
امام حسین علیہ السلام کی دعا
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا : جس دن میرے بابا شہید ہوئے تو آپ نے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا ، جب کہ آپ کے بدن مطہر سے خون فوارے کی طرح بہہ رہا اور فرمایا : اے میرے بیٹے ! مجھ سے ایسی دعا حفظ کر لو ؛ جو فاطمہ علیہا السلام نے مجھے تعلیم فرمائی تھی اور انہیں ان کے بابا نے وہ دعا تعلیم فرمائی ، اوران کے بابا (رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) کو جبرئیل نے اہم حاجات طلب کرنے ، غم و اندوہ ، دشوار امور اور ناگوار حوادث کو برطرف کرنے کے لئے وہ دعا تعلیم دی ۔ آپ نے فرمایا : پڑھو:
بِحَقِّ يَس وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ، وَبِحَقِّ طَهَ وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ، يَا مَنْ يَقْدِرُ عَلَى حَوَائِجِ السَّائِلِينَ، يَا مَنْ يَعْلَمُ مَا فِي الضَّمِيرِ، يَا مُنَفِّسَ عَنِ الْمَكْرُوبِينَ، يَا مُفَرِّجَ عَنِ الْمَغْمُومِينَ، يَا رَاحِمَ الشَّيْخِ الْكَبِيرِ، يَا رَازِقَ الطِّفْلِ الصَّغِيرِ، يَا مَنْ لاَ يَحْتَاجُ إِلَى التَّفْسِيرِ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَافْعَلْ بي كَذَا وَكَذَا. [1]
یس (حضرت محمّد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) اور قرآن حکیم کے حق کے واسطے ، طه (پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ایک نام )اور قرآن عظیم کے حق کے واسطے، اے درخواست کرنے والوں کی حاجتوں (کو پورا کرنے) کی قدرت رکھنے والے ، اے ضمیر میں پوشیدہ چیزوں کو جاننے والے ، اے مشکلات میں گرفتار لوگوں کے غم کو برطرف کرنے والے ، اے غمزدہ لوگوں کے غم کو زائل کرنے والے ، اے بوڑھوں بزرگوں پر رحم کرنے والے ، اے چھوٹے بچوں کو رزق دینے والے ، اے وہ ذات کہ جسے تفسیر و شرح کی ضرورت نہیں ، محمد و آل محمد پر درود بھیج ، اور میرے لئے یہ یہ انجام دیدے ۔
مؤلّف کہتے ہیں: این دعا اہم مشکلات اور سخت دشواریوں کے موقع پر پڑھی جاتی ہے اور یہ صرف عاشور کے دن پڑھے جانے سے مخصوص نہیں ہے ۔
بازديد امروز : 80097
بازديد ديروز : 250790
بازديد کل : 127729896
|