حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
کتاب (الصحیفہ المبارکہ المھدیہ) کی نئی چاپ میں ۱۲۵۰ سے زائد صفحات

کتاب (الصحیفہ المبارکہ المھدیہ) کی نئی

چاپ میں ۱۲۵۰ سے  زائد صفحات

کتاب (الصحیفہ المبارکہ المھدیہ ) پہلی مرتبہ پندرہ شعبان ۱۴۱۹ ہجری کو چاپ ہوئی  تحی جس کے صفحات ۷۶۰ اور اس کا سائز وزیری تھا جو جلد ہی نایاب ہو گئی ۔اب چند سال گزرنے کے بعد اس سال ۱۴۳۳ ہجری میں تصحیح اور جدید اضافات کے ساتھ وزیری سائز  میں یہ کتاب پھر  سے چاپ ہوئی ہے جو انشاء اللہ جلد ہی محبان امام زمانہ ارواحنا فداہ کو دستیاب ہو گی۔

یہ کتاب ایک مقدمہ،۱۶ ابواب اور ایک خاتمہ پر مشتمل ہے اور اس کے آخر میں عام فہرست ہے جس میں آیات، روایات، دعاووں، زیارات، کتاب کے موضوعات اور منابع و مصادر کی فہرست شامل ہے۔ مجموعی طور  پر مہدویت کے بارے میں یہ ایک نفیس اور بہترین کتاب ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ سے سراہا جائے گا اور منجی عالم بشریت حضرت مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے شیفتہ و محب اس سے استفادہ کریں گے۔

 

 

ملاحظہ کریں : 5886
آج کے وزٹر : 79301
کل کے وزٹر : 177777
تمام وزٹر کی تعداد : 139800306
تمام وزٹر کی تعداد : 96347693