حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
54) کربلاکے بارے میں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی پیشنگوئی

کربلاکے بارے میں

امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی پیشنگوئی

     حسن بن محبوب نے ثابت ثمالی اور انہوں  نے سوید بن غفلہ سے نقل کیا ہے:  ایک دن امیر المؤمنین علی علیہ السلام خطبہ دے رہے تھے۔ایک شخص منبر کے پاس سے اٹھا اور اس نے کہا:اے امیر المؤمنین !میں وادی القری سے گذر رہا تھا تو میں متوجہ ہوا کہ خالد بن غرفطہ مر گیا ہے۔اس کے لئے مغفرت طلب کریں۔

     امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا:

     خدا کی قسم!وہ نہیں مرا اور تب تک نہیں مرے گا یہاں تک کہ وہ گمراہ لشکر کی قیادت کرے گا جو اس کے علم کو کندھوں پر اٹھائے گا۔وہ حبیب بن حمار([1])ہیں ۔

     اسی وقت ایک دوسرا شخص منبر کے قریب سے کھڑا ہوا اور اس نے کہا:اے امیر المؤمنین علی علیہ السلام ؛!میں حبیب بن حمار ہوں۔آپ کا شیعہ اور محب ہوں۔

امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا:تم حبیب بن حمار ہو؟

     کہا:جی ہاں۔

     علی علیہ السلام نے دوبارہ پوچھا:تمہیں خدا کی قسم!کیا تم ہی حبیب بن حمار ہو؟

     اس نے کہا: خدا کی قسم!جی ہاں۔

     فرمایا: خدا کی قسم؛تم وہ علم کندھوں پر اٹھاؤ گے اور اس علم کے ساتھ مسجد کے اس دروازے سے داخل ہو گے۔اور آپ نے مسجد کوفہ کے باب الفیل کی طرف اشارہ کیا۔

ثابت نے کہا:خدا کی قسم ؛میں تب تک نہیں مرا کہ جب تک میں نے ابن زیاد کو دیکھا کہ اس نے عمرو بن سعد کو امام حسین علیہ السلام سے جنگ کے لئے بھیجا۔اس نے خالد بن عرفطہ کو اپنے لشکر کا سالاربنایا اور حبیب بن حمار نے اس کا رایت اپنے کندھوں پر اٹھایا اور باب الفیل سے مسجد میں داخل ہوا۔([2])

 


[1] ۔ حالانکہ تہران کی قدیم چاپ میں بھی اس شخص کا نام یہی نام ہے لیکن ظاہراً اس کا صحیح نام جماز ہے کہ جو شیخ مفید کی کتاب ''اختصاص'' اور صفّار کی کتاب ''بصائر الدرجات'' میں آیا ہے: بحار الأنوار:ج ٤١ص٢٨٩

[2]۔ جلوۂ تاریخ در شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید: ج١ص٣٩٧

 

 

    ملاحظہ کریں : 1945
    آج کے وزٹر : 70384
    کل کے وزٹر : 180834
    تمام وزٹر کی تعداد : 141787143
    تمام وزٹر کی تعداد : 97763092