حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
شب قدر اور عیدین کے موقع پر حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت

شب قدر اور عیدین کے موقع پر

حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت

 پھر حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کی طرف رخ کر کے کھڑے ہو جاؤ اور کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَمِيرِالْمُؤمِنِينَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ، اَلْمُطِيعُ لِلهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ وَلِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ صَلَوَاتُ اللهِ ‏عَلَيْهِمْ، أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ جَاهَدْتَ وَنَصَحْتَ وَصَبَرْتَ، حَتَّى أَتَاكَ الْيَقِينُ، لَعَنَ اللهُ الظَّالِمِينَ لَكُمْ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ، وَأَلْحَقَهُمُ بِدَرْكِ‏ الْجَحِيمِ.

سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المؤمنین ، سلام ہو آپ پر اے عبد صالح ، اے خدا اور اس کے رسول، امیر المؤمنین ، اور حسن اور حسین صلوات اللہ علیہم  کے مطیع ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے جہاد کیا ، نصیحت کی اور صبر کیا حتی کہ شہید ہو گئے ، خدا لعنت کرے  آپ پر ظلم کرنے والوں پر ، اولیں و آخرین میں سے اور انہیں جہنم کے نچلے طبقہ میں ملحق فرما ۔

مؤلّف محترم کہتے ہیں : کتاب ’’مزار کبیر‘‘ میں کہا گیا ہے: امام حسین علیہ السلام کی ایک مختصر زیارت ہے   جس سے شب قدر اور عیدین (عید فطر اور عید قربان)  کے دن زیارت کی جاتی ہے ، لیکن ظاہراً یہ مطلق زیارات میں سے ہے اور اس کے آخر میں کچھ اختلاف کے ساتھ یہ زیارات مطلقہ میں ذکر ہوئی ہے ۔[1]

 

 


[1] ۔ مفتاح الجنّات: ۲/599، المزار الكبير: 414، المزار (شهيد) : 193، مصباح الزائر: 325، منهاج العارفين: 421.

    ملاحظہ کریں : 719
    آج کے وزٹر : 197547
    کل کے وزٹر : 301789
    تمام وزٹر کی تعداد : 145919728
    تمام وزٹر کی تعداد : 100317494