حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
پندرہ شعبان کی رات امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت

پندرہ شعبان کی رات امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت

شیخ طوسی رحمه الله کتاب ’’مصباح المتهجد‘‘  میں کہتے ہیں : پندرہ شعبان کی رات سب سے بہترین عمل حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت ہے۔

خداش نے  امام صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

’’من زار قبر الحسين بن عليّ‏ عليهما السلام ثلاث سنين متواليات لايفصل بينهنّ‏ في النّصف من شعبان، غفرت له ذنوبه البتّة. ‘‘

جو شخص تین سال تک پے در پے بلا فاصلہ پندرہ شعبان  میں ِامام حسین بن علی علیہما السلام کی قبر مطہر کی زیارت کرے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔

محمد بن مارد تمیمی نے روایت کی ہے که امام باقر علیه السلام نے ہم سے فرمایا :

’’ من زار قبر الحسين ‏عليه السلام في النّصف من شعبان، غفرت له ذنوبه، ولم ‏تكتب عليه سيّئة في سنته، حتّى يحول عليه الحول، فإن زاره في السّنة الثّانية غفرت له ذنوبه. ‘‘

جو شخص پندرہ شعبان میں امام حسین علیه السلام کی قبر مطہر کی زیارت کرے  تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کے لئے اس سال کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا ، یہاں تک کہ ایک سال گزر جائے گا ۔ پس اگر وہ دوسرے سال بھی زیارت کرے تو اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔

هارون بن خارجه نے  حضرت امام صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

’’إذا كان النّصف من شعبان، نادى مناد من الأفق الأعلى: زائري الحسين؛ إرجعوا مغفوراً لكم، ثوابكم على ربّكم، ومحمّد نبيّكم.‘‘

جب پندرہ شعبان کا دن پہنچتا ہے تو منادی افق اعلیٰ سے ندا دیتا ہے کہ اے امام حسین علیہ السلام کے زائرو! تم اس حال میں واپس لوٹو کہ تم بخش دیئے گئے ہو ، اور تمہارا اجر و ثواب تمہارے پروردگار اور تمہارے پیغمبر حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ذمہ  ہے (یعنی وہی تمہیں اس کا اجر و ثواب دیں گے ) ۔[1]

 


[1] ۔ مصباح المتہجد: ۸۲۹.

    ملاحظہ کریں : 665
    آج کے وزٹر : 192662
    کل کے وزٹر : 301789
    تمام وزٹر کی تعداد : 145910014
    تمام وزٹر کی تعداد : 100312607