حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
شعبان المعظم میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت فضیلت : تین اور پانچ شعبان کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت

شعبان المعظم میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت فضیلت

 

تین اور پانچ شعبان کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت

کتاب ’’زاد المعاد‘‘ میں کہا گیا ہے :  ماہ شعبان تیسرے دن غسل کرنا اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے ، اور ظاہری طور پر اس دن امام حسین علیہ السلام  کی زیارت کا استحباب قول مشہور اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی روایت کی مناسبت سے ہے  کہ اس دن امام حسین علیہ السلام کی ولادت ہوئی ۔ پس مطلقہ زیارت میں سے کسی ایک زیارت کے ذریعہ  حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کی جائے ، اور ان  میں سب سے بہترین ’’زیارت وارث ‘‘ ہے ، جسے ہم نے گذشتہ صفحات پر  ذکر کیا ہے ۔

شیخ طوسی رحمه الله نے کتاب ’’مصباح‘‘ میں روایت کیا ہے کہ امام حسین علیه السلام کی ولادت کا دن پانچ شعبان ہے ۔

کتاب ’’ زاد المعاد‘‘ میں کہا گیا ہے :  اگر احتیاطاً ان دونوں دنوں میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی جائے تو بہتر ہے ۔ [1]

 


[1] ۔ مفتاح الجنّات: 2/۲۵۶.

    ملاحظہ کریں : 617
    آج کے وزٹر : 52950
    کل کے وزٹر : 180834
    تمام وزٹر کی تعداد : 141752279
    تمام وزٹر کی تعداد : 97745658