حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۴ ۔ ربیع الثانی کے مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت

 (۱۴)

ربیع الثانی کے مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت

 شیخ کفعمی رحمه الله کتاب ’’بلد الامین‘‘ میں لکھتے ہیں : جب امام حسین علیہ السلام کی ربیع الثانی  کے مہینہ میں زیارت کرو تو کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ نُوحٍ ‏نَبِيِّ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ مُوسىَ كَلِيمِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ عِيسَى رُوحِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ مُحَمَّدٍ سَيِّدِ رُسُلِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ ‏عَلِيٍّ أَمِيرِالْمُؤمِنِينَ وَخَيْرِ الْوَصِيِّينَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا وَارِثَ أَخِيهِ ‏الْحَسَنِ الزَّكِيِّ، اَلطَّاهِرِ الرَّضِيِّ الْمَرْضِيِّ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ،اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الرَّضِيُّ الْبَارُّ التَّقِيُّ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى الْأَرْوَاحِ الَّتي ‏حَلَّتْ بِفِنَائِكَ، وَأَنَاخَتْ بِرَحْلِكَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى الْمَلاَئِكَةِ الْحَافِّينَ ‏بِكَ.أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاَةَ، وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَجَاهَدْتَ الْمُلْحِدِينَ، وَعَبَدْتَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، حَتَّى أَتَاكَ الْيَقِينُ، وَالسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

سلام ہو آپ پر اے آدم کے وارث جو خدا کے برگزیدہ ہیں، سلام ہو آپ پر اے  نوح کے وارث جو خدا کے نبی ہیں,سلام ہو آپ پر اے ابراہیم  کے وارث جوخلیل اللہ ہیں ، سلام ہو آپ پر اے موسیٰ کے وارث جو کلیم اللہ ہیں، سلام ہو آپ پر اے عیسیٰ  کے وارث  جو روح اللہ ہیں۔ سلام ہو آپ  پر اے محمد کے وارث جو  انبیاء الٰہی کے سردار ہیں ، سلام ہو آپ پر اے علی امیر المؤمنین پر جو بہترین اوصیاء ہیں ، سلام ہو آپ پر اے اپنے بھائی حسن کے وارث جو منزہ ، پاک اور پسندیدہ تھے ۔ سلام ہو آپ پر اے صدیق ، سلام ہو آپ پر اے پسندیدہ ، نیکوکار  اور پرہیز گار ۔ آپ پر سلام ہو اور ان ارواح پر سلام ہو  جنہوں نے آپ پر جان قربان کر دی اور اب آپ کے محل میں مقیم ہیں ۔ آپ پر سلام ہو اور ان فرشتوں پر بھی سلام ہو جنہوں  نے آپ کا احاطہ کیا ہوا ہے ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم فرمائی اور زکات ادا کی ،  اور آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا ، اور برے کاموں سے منع فرمایا،اور ملحدوں سے جہاد کیا ، اور خدائے عزوجل کی عبادت کی ، یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے ،  اور آپ پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

پھر قبر مطہر کی طرف اشارہ کرو اور سلام کرو ، اور کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللهِ [1].

سلام ہو آپ پر اے حجت خدا ۔

مؤلّف کہتے ہیں: اگر چه کفعمی رحمه الله نے یہ زیارت ربیع الثانی کے مہینے میں ذکر کی ہے ، لیکن یہ زیارت ، مطلق زیارات میں سے ہے اور کسی خاص مہینے سے مخصوص نہیں ہے ۔

 


[1] ۔ البلد الأمين: 396.

    ملاحظہ کریں : 652
    آج کے وزٹر : 54939
    کل کے وزٹر : 180834
    تمام وزٹر کی تعداد : 141756257
    تمام وزٹر کی تعداد : 97747647