حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۱ ـ تربت کھاتے وقت کی دعا

۱۱ ـ تربت کھاتے وقت کی دعا

ابن قولویه قدّس سرّه نے کتاب ’’کامل الزیارات‘‘ میں فرمایا ہے : ہمارے بعض اصحاب ( جن سے محمد بن عیسیٰ مراد ہیں ) نے ہمارے لئے روایت کیا ہے اور کہا ہے : میں اس حدیث کی اسناد بھول گیا ہوں ، امام علیہ السلام نے فرمایا :

تربت کھاتے وقت کہو :

أَللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ التُّرْبَةِ الْمُبَارَكَةِ، وَرَبَّ هَذَا الْوَصِيِّ الَّذِي وَارَتْهُ، صَلّ‏ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْهُ عِلْماً نَافِعاً، وَرِزْقاً وَاسِعاً، وَشِفَاءً مِنْ ‏كُلِّ دَاءٍ.[1]

خدایا ! (اے )اس مبارک تربت کے رب ، اور اس وصی کے رب جس کو یہاں چھپایا   ہے ، محمد و آل محمد پر درود بھیج اور اسے  علم نافع ، رزق واسع اور ہر درد و بیماری سے شفاء قرار دے ۔

 

[1] ۔ كامل الزيارات: 477 ح2.

    ملاحظہ کریں : 767
    آج کے وزٹر : 47705
    کل کے وزٹر : 180834
    تمام وزٹر کی تعداد : 141741789
    تمام وزٹر کی تعداد : 97740413