حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۵ ۔ حاجتوں کی قبولیت کے لئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے منسوب ایک اور نماز

(٥)

حاجتوں کی قبولیت  کے لئے

  امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  سے منسوب ایک اور نماز

خاتون آبادی نے ''جنات الخلود''میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف اس نماز کی نسبت دی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے صاف برتن میں پاک پانی کو باریک کپڑے سے ڈھانک کر اپنے سرہانے رکھا جائے اور جب نماز شب کے لئے رات کے آخری حصہ میں بیدار ہوں تو اس پانی سے تین گھونٹ پی لیں اور بقیہ پانی سے وضو کریں اور پھر قبلہ رخ کھڑے ہو کر اذان و اقامت کے بعد جس سورۂ کے ساتھ بھی چاہیں دو رکعت نما زبجالائیں ۔

سورہ پڑھنے کے بعد رکوع میں جائیں اور رکوع میں پچیس مرتبہ کہیں:’’یٰا غِیٰاثَ الْمُسْتَغِثِیْنَ‘‘ ( اے فریاد کرنے والوں کی فریاد سننے والے) اور پھر رکوع سے سر اٹھانے کے  بعد پچیس مرتبہ،پھر اسی طرح پہلے اور دوسرے سجدے میں اور سجدے سے سر اٹھانے کے بعد پچیس مرتبہ یہی ذکرپڑھیں ۔

دوسری رکعت بھی اسی کیفیت سے پڑھیں تا کہ مجموعی طور پر یہ ذکر تین سو (٣٠٠) مرتبہ ادا ہو جائے۔پھر تشہد اور سلام پڑھیں اورنماز کے بعد آسمان کی طرف سر اٹھائیں اور تیس مرتبہ کہیں:’’مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیْلِ اِلَی الْمَوْلَی الْجَلِیْلِ‘‘ (خوار و ذلیل بندہ کی طرف سے بزرگ مولا کی طرف)پھر اپنی حاجتیں طلب کریں ،انشاء اللہ بہت جلد پوری ہوں گی ۔[1]

مؤلف کہتے ہیں:مرحوم محدث قمی نے ’’الباقیات الصالحات‘‘میں اسے نماز استغاثہ کے عنوان سے  ذکر فرمایا ہے لیکن اس کی نسبت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف نہیں دی۔

 


[1]۔ جنات الخلود:٤١،الباقیات الصالحات:٢٥٠

    ملاحظہ کریں : 208
    آج کے وزٹر : 66817
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142108964
    تمام وزٹر کی تعداد : 97991323