حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۶ ۔ زیارت امین الله کے بعد وداع

(۶)

زیارت امین الله کے بعد وداع

جابر کہتے ہیں : امام صادق علیه السلام نے مجھ سے فرمایا :

جب بھی ائمہ علیہم السلام میں سے کسی سے وداع کرنا چاہو تو کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْإِمَامُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، أَسْتَوْدِعُكَ اللهَ‏ وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ، آمَنَّا بِالرَّسُولِ وَبِمَا جِئْتُمْ بِهِ وَدَعَوْتُمْ إِلَيْهِ. أَللَّهُمَّ لاَتَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِي وَلِيِّكَ. أَللَّهُمَّ لاَتَحْرِمْنِي ثَوَابَ ‏مَزَارِهِ الَّذِي أَوْجَبْتَ لَهُ، وَيَسِّرْ لَنَا الْعَوْدَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ اللهُ. [1]

اے امام آپ  پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ، میں آپ کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ، اور آپ پر سلام اور خدا کی رحمت ہو ، میں رسول  پر ، اور جو کچھ آپ لائے ،اور جس کی طرف دعوت دی ؛ان پر ایمان رکھتا ہوں ۔ خدایا ! اس زیارت کو اپنے ولی کی آخری زیارت قرار نہ دے ۔ خدایا ! مجھے ان کی زیارت کے ثواب سے محروم نہ فرما جو تو نے اس کے لئے واجب  کیا ہے ، اور ان کی طرف دوبارہ لوٹنے میں میرے لئے  آسانی فرمائے ، انشاء اللہ ۔

 


[1] ۔ بحارالأنوار: ۱۰۰/۲۶۸، مزار آقا جمال الخوانساري: 102، مفتاح الجنّات: : ۱/۵۷۴.

 

    ملاحظہ کریں : 717
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 78551
    تمام وزٹر کی تعداد : 135922636
    تمام وزٹر کی تعداد : 93811178