حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
شوال کے مہینے میں حضرت امام حسین علیه السلام کی زیارت : عید الفطر کی رات اور دن میں امام حسین علیه السلام کی زیارت کا استحباب

شوال کے مہینے میں حضرت امام حسین علیه السلام کی زیارت

عید الفطر کی رات اور دن میں امام حسین علیه السلام کی زیارت کا استحباب

شیخ طوسی  ؒ کتاب ’’مصباح المتہجد‘‘ میں کہتے ہیں : عید الفطر کی رات اور عید فطر کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا مستحب ہے  اور روایات میں اس کی بہت زیادہ فضیلت ذکر ہوئی ہے ۔ زہری نے ’’شرح وجوه صیام‘‘ میں روایت کیا ہے :

جس میں زیارت کرنے والے کو اختیار ہے  ، وہ عید الفطر کے چھ دن کے بعد ہے ، اور یہ ہی ہے جسے عامہ ’’تشییع‘‘ کا نام دیتے ہیں ۔ پس اگر وہ اس دن روزہ رکھے تو اس کی بہت زیادہ فضیلت ہے ۔ [1]

شیخ مفید ؒ نے کتاب ’’مزار‘‘ میں عبد الرحمن بن حجاج سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا : امام صادق علیه السلام نے فرمایا :

جو شخص ان تین راتوں میں سے کسی ایک رات امام حسین علیه السلام کی زیارت کرے تو خداوند اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہ بخش دے گا ۔

 عبد الرحمن نے عرض کی : وہ کون سی تین راتیں ہیں ؟

امام جعفر صادق علیہ السلام  نے فرمایا : عید الفطر کی رات ، عید قربان کی رات اور پندرہ  شعبان کی رات ۔[2]

 


[1] ۔ مصباح المتهجد: 665..

[2] ۔ المزار( شیخ مفيد) : 45، المزار الكبير: 348..

    ملاحظہ کریں : 644
    آج کے وزٹر : 86382
    کل کے وزٹر : 138781
    تمام وزٹر کی تعداد : 138264879
    تمام وزٹر کی تعداد : 94988703