حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
شب قدر میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب

شب قدر میں امام حسین علیہ السلام

کی زیارت کا ثواب

 شیخ مفید ؒ نے  کتاب ’’ مزار‘‘ میں اپنی سند سے ابو صباح کنانی سے اور انہوں امام صادق علیه السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

إذا كان ليلة القدر وفيها يفرق كلّ أمر حكيم[1]،نادى مناد تلك اللّيلة من‏ بطنان العرش:أنّ الله تعالى قد غفر لمن أتى قبر الحسين في هذه اللّيلة. [2]

شب قدر کے موقع پر منادی عرش سے ندا دیتا ہے کہ خداوند نے ہر اس شخص کو بخش دیا ہے جو آج کی رات امام حسین علیہ السلام کی قبر کے پاس  آیا ہے ۔

سید بن طاووسؒ کتاب ’’ اقبال‘‘ میں کہتے ہیں: ماہ رمضان کی تئیسویں رات کے اعمال میں سے ایک  امام حسین علیہ السلام کی زیارت ہے ۔ زید بن ابی اسامہ سے روایت کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا : حضرت امام صادق علیہ السلام نے اس آیۂ شریفہ ’’فیها یفرق کلّ امر حکیم‘‘[3]کے بارے میں فرمایا :

اس سے شب قدر مراد ہے  جس میں ایک سال کی تقدیرات معین  ہوئی ہیں،  اس رات سے آئندہ سال اسی رات تک اس سال کے دوران انسان کے لئےحج ، عمرہ ، رزق و روزی ، موت ، سفر ، شادی ، اولاد اور نفع یا نقصان پر مبنی چیزوں کو لکھا جاتا ہے ، اور یہ ماہ رمضان کے آخری عشرے کی ایک رات ہے ۔

پس جو کوئی بھی اس رات کو درک کرے ، یا فرمایا : جو کوئی بھی اس رات امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس حاضری دے تو   دو رکعت یا جس قدر بھی ممکن ہو نماز پڑھے  اور خداوند متعال سے بہشت کی درخواست کرے اور آتش جہنم سے پناہ مانگے ۔ وہ جس  چیز کی درخواست کرے گا ،  خدا اسے عطا فرمائے گا  اور جس چیز سے پناہ مانگے گا  ، خدا اسےاس سے پناہ دے گا ۔ اسی طرح اگر  وہ خدا سے دعا کرے کہ وہ اسے وہ خیر و نیکی عطا کرے جو اس رات بیان اور مقدر ہوئی ، اور اسے اس کے شرّ سے محفوظ کرے جو اس رات لکھا گیا ، یا وہ خدا سے دعا کرے  اور اس امر کے بارے میں سوال کرے جس میں کوئی گناہ نہیں ہے ، امید ہے  کہ اسے اس کی حاجتیں عطا کی جائیں گی ، اور وہ جس چیز سے پرہیز کرتا ہے ؛ اسے اس سے بچایا جائے گا  ، اور دس افراد کے بارے میں اس کی شفاعت کو قبول کیا جائے گا جو سب سزا اور عذاب میں مبتلا ہوں گے ، اور خداوند اس سے دعا مانگنے والے اور اس کے بندہ کی طرف خیر میں جلدی کرتا ہے ۔[4]

جناب عبد العظیم حسنی علیہ السلام نے حضرت امام تقی علیه السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

جو شخص ماہ  رمضان کی تئیسویں رات (جس کے بارے میں یہ امید ہے کہ وہ شب قدر ہے اور جس میں ہر استوار امر کا فیصلہ کیا جاتا ہے)  امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے   تو چوبیس ہزار فرشتے اور پیغمبر اس کے ساتھ مصافحہ کریں گے  اور وہ سب اس رات امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے خدا سے اجازت طلب کرتے ہیں ۔ [5]

 


[1] ۔یہ سورۂ دخان کی  چوتھی آیت میں ارشاد باری تعالیٰ کی طرف اشارہ ہے.

[2] ۔ مزار (شیخ مفید ؒ) ۵۴.

[3] ۔ سورۂ دخان، آیت : 4.

[4] ۔ مفتاح الجنّات: ۳/۲۱۰.

[5] ۔ اقبال الأعمال :۵۰۴.

    ملاحظہ کریں : 623
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 80833
    تمام وزٹر کی تعداد : 137474177
    تمام وزٹر کی تعداد : 94590797