حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ماہ مبارک رمضان میں امام حسین علیه السلام کی زیارت : ماہ رمضان کی پہلی رات امام حسین علیه السلام کی زیارت کی فضیلت

ماہ مبارک رمضان میں امام حسین علیه السلام کی زیارت

 ماہ رمضان کی پہلی رات امام حسین علیه السلام کی زیارت کی فضیلت

 سید بن طاؤوس نے کتاب ’’ اقبال‘‘ میں ماہ رمضان کی پہلی ، پندرہویں اور آخری رات میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں ایک باب تشکیل دیاہے ، جس میں انہوں نے علی بن محمد بن فیض بن مختارسے، اور انہوں نے ان کے والد سے، اور انہوں نے حضرت جعفر بن محمّد علیهما السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ سے حضرت ابا عبد الله الحسین علیه السلام کی زیارت کے بارے میں پوچھا گیا  کہ کیا کوئی ایسا زمانہ ہے جو دوسرے زمانوں سے برتر ہو ؟

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : کسی بھی وقت اور کسی بھی زمانے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرو ، کیونکہ آپ کی زیارت بہترین موضوع ہے ، جو زیادہ زیارت کرے گا اسے زیادہ خیر نصیب ہو گی ۔ زیارت کے لئے مبارک  اوقات تلاش کرو  کیونکہ ان اوقات میں نیک اعمال انجام دینے کے اجر میں اضافہ ہو جاتا ہے  ، اور یہ وہ اوقات ہیں جن میں ملائکہ آپ کی زیارت کے لئے نازل ہوتے ہیں ۔

پھر امام جعفر صادق علیہ السلام سے ماہ رمضان میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا :

جو شخص خشوع و خضوع کے ساتھ خدا کے لئے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے ، جب کہ وہ مغفرت  کی طلبگار ہو ؛ وہ ماہ رمضان کی پہلی ، درمیانی اور آخری رات آپ کی قبر مطہر کے پاس حاضر ہو  تو اس کے تمام گناہ اس طرح سے جھڑ جائیں گے جیسے تیز ہوا کی وجہ سے درختوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں  ، یہاں تک کہ وہ اس دن کی طرح ہوجائے گا جب وہ شکم مادر سے پیدا ہوا ہو ۔ ان خصوصیات کے ساتھ اسے اس شخص کی مانند اجر  و ثواب دیا جائے گا جو اس سال حج و عمرہ بجا لایا ہو ، اور پھر دو فرشتے ندا دیں اور جن و انس میں سے  ہر صاحب روح ان کی ندا سنیں گے  اور ان دو فرشتوں میں سے ایک کہے گا : اب تم پاک ہو گئے ہو ، اپنے اعمال نئے سرے سے شروع کرو  اور دوسرا فرشتہ کہے گا : اے بندۂ خدا ! تمہیں فضل و مغفرت الٰہی کی احسن بشارت ہو ۔ [1]

 


[1] ۔ إقبال الأعمال: 2۵۹.

    ملاحظہ کریں : 622
    آج کے وزٹر : 79575
    کل کے وزٹر : 138781
    تمام وزٹر کی تعداد : 138251264
    تمام وزٹر کی تعداد : 94981896