حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۶ ۔ جمادی الاوّل کے مہینے میں امام حسین علیه السلام کی زیارت

(۱۶)

جمادی الاوّل کے مہینے میں امام حسین علیه السلام کی زیارت

 مرحوم کفعمی رحمه الله کتاب ’’ بلد الأمین‘‘ میں کہتے ہیں : جب اس مہینے میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنا چاہو تو کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ ‏رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا سَيِّدَ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَرَحْمَةُ اللَهِ وَبَرَكَاتُهُ، يَا مَنْ رِضَاهُ رِضَى الرَّحْمَنِ، وَسَخَطُهُ سَخَطُ الرَّحْمَنِ.اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَمِينَ اللهِ، وَحُجَّةَ اللهِ، وَبَابَ اللهِ، وَالدَّلِيلَ عَلَى ‏اللهِ، وَالدَّاعِيَ إِلَى اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ حَلَّلْتَ حَلاَلَ اللهِ، وَحَرَّمْتَ حَرَامَ ‏اللهِ، وَأَقَمْتَ الصَّلاَةَ، وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهَيْتَ عَنِ‏ الْمُنْكَرِ، وَدَعَوْتَ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ.

أَشْهَدُ أَنَّكَ وَمَنْ قُتِلَ مَعَكَ شُهَدَاءُ، أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّكُمْ تُرْزَقُونَ، أَشْهَدُ أَنَّ قَاتِلَكَ فِي النَّارِ، أَدِينُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بِالْبَرَاءَةِ مِمَّنْ قَتَلَكَ، وَمِمَّنْ ‏قَاتَلَكَ، وَشَايَعَ عَلَى قَتْلِكَ، وَمِمَّنْ جَمَعَ عَلَيْكَ، وَمِمَّنْ سَمِعَ صَوْتَكَ فَلَمْ ‏يُغِثْكَ، يَا لَيْتَنِي كُنْتُ مَعَكَ فَأَفُوزَ فَوْزاً عَظِيماً. [1]

سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المؤمنین ، سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے جوانان جنت  کے سردار ،  اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ، اے وہ ذات جس کی رضا  و خوشنودی خدا کی رضا و خوشنودی  ہے  اور جس کی ناراضگی خدا کی ناراضگی ہے ۔ سلام ہو آپ پر اے امین خدا ، اور حجت خدا ، اور باب الٰہی ، اور خدا پر دلیل ،  اور خدا کی طرف دعوت دینے والے ، میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ کے حلال خدا کو حلال اور حرام خدا کو حرام قرار دیا ، اور آپ نے نماز قائم فرمائی اور زکات ادا کی ،  اور آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا ، اور برے کاموں سے منع فرمایا، اور آپ نے  خدا کی راہ میں حکمت  اور موعظۂ حسنہ کے ساتھ دعوت دی ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اور آپ کے ساتھ قتل ہونے والے شہداء زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے پاس رزق پا رہے ہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ  بیشک آپ کو قاتل جہنم میں ہے ، میں  آپ کو قتل کرنے والوں ،اور آپ سے قتال کرنے والوں ، اور آپ کے قتل میں ساتھ دینے والوں ، اور آپ کے خلاف جمع ہونے والوں ، اور آپ کی صدائے استٖغاثہ سن کر آپ کی فریاد نہ کرنے والوں سے  اظہار برائت  کرتے ہوئے خداوند عزوجل کی پرستش و عبادت کرتا ہوں ۔ کاش میں بھی آپ  کے ساتھ ہوتا اور عظیم کامیابی حاصل کر لیتا۔

مؤلف محترم کہتے ہیں : ابن قولویہ نے  کامل الزیارات کے ۳۸۲ ویں صفحہ پر یہ زیارت عمار بن موسی ساباطی سے اور انہوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے ۔ اور اسے زیارات مطلقہ  میں ذکر کیا ہے اور یہ صرف جمادی الاوّل کے مہینے ہی سے  مخصوص نہیں ہے ۔

 


[1] ۔ البلد الأمين: 39۸.

    ملاحظہ کریں : 630
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 83201
    تمام وزٹر کی تعداد : 137478862
    تمام وزٹر کی تعداد : 94593165