حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۹ ۔ عاشورا کے دن شهداء کی زیارت

 (۹)

عاشورا کے دن شهداء کی زیارت [1]

 شیخ طوسی رحمہ اللہ کہتے ہیں : شیخ ابو عبد الله محمّد بن احمد بن عیّاش نے ہم سے حدیث بیان کی اور کہا : شیخ صالح ابو منصور بن عبد المنعم بن نعمان بغدادی رحمه الله  نے مجھ سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا :  سنہ 252 ہجری میں میرے والد رحمہ اللہ کی وفات کے وقت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی جانب سے یہ زیارت شیخ محمد بن غالب اصفهانی  کے ہاتھ سےخارج ہوئی  ، جب کہ میں جوان تھا  اور میں نے لکھا کہ میں اپنے مولا حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور شہداء رضوان اللہ علیہم کی زیارت کے سلسلہ میں اجازت چاہتا ہوں ۔ پس حضرت کے محضر سے یوں جواب آیا : خدائے رحمان و رحیم کے نام سے ۔ جب بھی شہداء کی زہارت کرنا چاہو تو امام حسین علیہ السلام کے پائینتی طرف ( جہاں علی بن الحسین علیہما السلام کی قبر مطہر ہے ) قبلہ رخ کھڑے ہو جاؤ ، اور وہاں حدود و حریم شہداء ہے ۔  پھر حضرت علی بن الحسین علیہما السلام کی طرف اشاره کرو اور کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَوَّلَ قَتِيلٍ مِنْ نَسْلِ خَيرِ سَلِيلٍ مِنْ سُلاَلَةِ إِبْرَاهِيمَ ‏الْخَلِيلِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ وَعَلَى أَبِيكَ إِذْ قَالَ فِيكَ قَتَلَ اللَهُ قَوْماً قَتَلُوكَ يَا بُنَيَّ مَا أَجْرَأَهُمْ عَلى الرَّحْمَانِ وَعَلَى انْتِهَاكِ حُرْمَةِ الرَّسُولِ، عَلَى الدُّنْيَا بَعْدَكَ الْعَفَا، كَأَنِّي بِكَ بَيْنَ يَدَيْهِ مَاثِلاً، وَلِلْكَافِرِينَ قَائِلاً:

آپ پر سلام ہو اے ابراہیم خلیل کے سلالہ اور بہترین نسل میں سے پہلے شہید ، خدا کا درود ہو آپ پر اور آپ کے پدر گرامی پر کہ جنہوں نے آپ کے بارے میں فرمایا : خدا اس قوم کو قتل کرے کہ جس نے تمہیں قتل کیا ۔ اے میرے بیٹے ! کس چیز نے انہیں خدائے رحمن کی بنسبت جری بنا دیا   اور  رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی بے حرمتی کی ، تمہارے بعد دنیا پر خاک ہو ۔  گویا میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم اس کے سامنے ممثل ہو اور کافروں سے کہہ رہے ہو : 

أَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ          

   نَحْنُ وَ بَيْتِ اللهِ أَوْلَى بِالنَّبِيِّ

 أَطْعَنُكُمْ بِالرُّمْحِ حَتَّى يَنْثَنِي

  أَضْرِبُكُمْ بِالسَّيْفِ أَحْمي عَنْ أَبي

ضَرْبَ غُلاَمٍ هَاشِمِيٍّ عَرَبِيٍّ  

  وَاللهِ لاَيَحْكُمُ فِينَا ابْنُ الدَّعي

 حَتَّى قَضَيْتَ نَحْبَكَ، وَلَقِيتَ رَبَّكَ، أَشْهَدُ أَنَّكَ أَوْلَى بِاللهِ وَبِرَسُولِهِ‏ وَأَنَّكَ ابْنُ رَسُولِهِ وَحُجَّتِهِ وَدِينِهِ، وَابْنُ حُجَّتِهِ وَأَمِينِهِ، حَكَمَ اللَهُ لَكَ عَلَى قَاتِلِكَ مُرَّةِ بْنِ مُنْقِذِ بْنِ النُعْمَانِ الْعَبْدِيِّ، لَعَنَهُ اللهُ وَأَخْزَأَهُ وَمَنْ شَرَكَهُ في‏ قَتْلِكَ، وَكَانُوا عَلَيْكَ ظَهِيراً، أَصْلاَهُمُ اللَهُ جَهَنَّمَ، وَسَائَتْ مَصِيراً. وَجَعَلْنَا اللهُ مِنْ مُلاَقِيكَ وَمُرَافِقِيكَ، وَمُرَافِقِي جَدِّكَ وَأَبِيكَ، وَعَمِّكَ‏ وَأَخِيكَ، وَاُمِّكَ الْمَظْلُومَةِ، وَأَبْرَأُ إِلَى اللهِ مِنْ أَعْدَائِكَ اُولِى الْجُحُودِ، وَأَبْرَأُ إِلَى اللهِ مِنْ قَاتِلِيكَ، وَأسْأَلُ اللهَ مُرَافَقَتَكَ في دَارِ الْخُلُودِ، وَالسَّلاَمُ ‏عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِاللهِ بْنِ الْحُسَيْنِ، اَلطِّفْلِ الرَّضِيعِ، اَلْمَرْمِيِّ الصَّرِيعِ، اَلْمُتَشَحِّطِ دَماً، اَلمُصَعَّدِ دَمُهُ فِي السَّمَاءِ، اَلْمَذْبُوحِ بِالسَّهْمِ في حِجْرِ أَبِيهِ، لَعَنَ اللهُ رَامِيَهُ حَرْمَلَةَ بْنَ كَاهِلِ الْأَسَدِيِّ وَذَوِيهِ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِاللهِ بْنِ أَمِيرِالمُؤمِنِينَ، مُبْلَى البَلاَءِ وَالْمُنَادَى بِالْوِلاَءِ في عَرْصَةِ كَرْبَلاَءَ، اَلْمَضْرُوبِ مُقْبِلاً وَمُدْبِراً، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ هَانِيَ بْنَ ‏ثُبَيْتٍ الْحَضْرَمِيِّ.  اَلسَّلاَمُ عَلَى الْعَبَّاسِ بْنِ أَمِيرِالمُؤمِنِينَ، اَلْمُوَاسي أَخَاهُ بِنَفْسِهِ، اَلْآخِذِ لِغَدِهِ مِنْ أَمْسِهِ، اَلْفَادِي لَهُ، اَلْوَاقِي السَّاعِي إِلَيْهِ بِمَائِهِ، اَلْمَقْطُوعَةِ يَدَاهُ، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ يَزِيدَ بْنَ الرُّقَادِ الحِيْتيّ، وَحَكِيمَ بْنَ الطُفَيْلِ الطَّائِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلى جَعْفَرِ بْنِ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، اَلصَّابِرِ بِنَفْسِهِ مُحْتَسِباً، وَالنَّائِي ‏عَنِ الْأَوْطَانِ مُغْتَرِباً، اَلمُسْتَسْلِمِ لِلْقِتَالِ، اَلْمُسْتَقْدِمِ لِلنَّزَالِ، اَلْمَكْثُورِ بِالرِّجَالِ، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ هَانِيَ بْنَ ثُبَيْتٍ الْحَضْرَمِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عُثْمَانَ بْنَ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، سَمِيِّ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ، لَعَنَ ‏اللَهُ رَامِيَهُ بِالسَّهْمِ خُولِيَ بْنَ يَزِيدَ الْأَصْبَحِيَّ الْأَيَادِيَّ الْأَبَانِيَّ الدَّارِمِيَّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، قَتِيلِ الْأَيَادِيِّ الدَّارَمِيِّ، لَعَنَهُ ‏اللَهُ وَضَاعَفَ عَلَيْهِ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ، وَصَلَّى اللَهُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ الصَّابِرِينَ. اَلسَّلاَمُ عَلَى أَبي بَكْرِ بْنِ الْحَسَنِ الزَّكِيِّ الْوَلِيِّ، اَلْمَرْمِيِّ بِالسَّهْمِ ‏الرَّدِيِّ، لَعَنَ اللَهُ قَاتِلَهُ عَبْدَاللهِ بْنَ عُقْبَةَ الْغَنَوِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِاللهِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الزَّكِيِّ، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ ‏وَرَامِيَهُ حَرْمَلَةَ بْنَ كَاهِلِ الْأَسَدِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى الْقَاسِمِ بْنِ الحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، اَلْمَضْرُوبِ عَلَى هَامَتِهِ، اَلْمَسْلُوبِ لاَمَتُهُ حِينَ نَادَى الْحُسَيْنَ عَمَّهُ، فَجَلاَ عَلَيْهِ عَمُّهُ كَالصَّقْرِ، وَهُوَ يَفْحَصُ بِرِجْلِيْهِ التُّرَابَ، وَالْحُسَيْنُ يَقُولُ: بُعْداً لِقَوْمٍ قَتَلُوكَ، وَمَنْ‏ خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَدُّكَ وَأَبُوكَ.ثُمَّ قَالَ: عَزَّ وَاللهِ عَلَى عَمِّكَ أَنْ تَدْعُوهُ فَلاَ يُجِيبُكَ، أَو أَنْ يُجِيبَكَ ‏وَأَنْتَ قَتِيلٌ جَدِيلٌ فَلاَ يَنْفَعُكَ، هَذَا وَاللهِ يَوْمٌ كَثُرَ وَاتِرُهُ، وَقَلَّ نَاصِرُهُ، جَعَلَنِيَ اللهُ مَعَكُمَا يَوْمَ جَمْعِكُمَا، وَبَوَّأَنِي مُبَوَّءَكُمَا، وَلَعَنَ اللهُ قَاتِلَكَ ‏عُمَرَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ نُفَيْلٍ الْأَزْدِىِّ، وَأَصْلاَهُ جَحِيماً، وَأَعَدَّ لَهُ عَذَاباً أَلَيماً.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَوْنِ بْنِ عَبْدِاللهِ بْنِ جَعْفَرٍ الطَّيَّارِ فِي الْجِنَانِ، حَلِيفِ ‏الْإِيمَانِ، وَمُنَازِلِ الْأَقْرَانِ، اَلنَّاصِحِ لِلرَّحْمَانِ، اَلتَّالي لِلْمَثَانِي وَالْقُرْآنِ، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ عَبْدَاللهِ بْنَ قُطْبَةَ النَّبْهَانِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِاللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، اَلشَّاهِدِ مَكَانَ أَبِيهِ، وَالتَّالي ‏لِأَخِيهِ، وَوَاقِيهِ بِبَدَنِهِ، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ عَامِرَ بْنَ نَهْشَلٍ التَّمِيمِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى جَعْفَرِ بْنِ عَقِيلٍ، لَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ وَرَامِيَهُ بِشْرَ بْنَ خَوْطٍ الْهَمْدَانِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِالرَّحمَانِ بْنِ عَقِيلٍ، لَعَنَ اللَهُ قَاتِلَهُ وَرَامِيَهُ عُمَرَ بْنَ ‏خَالِدِ بْنِ أَسَدٍ الْجُهَنِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى الْقَتِيلِ بْنِ الْقَتِيلِ، عَبْدُاللهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَقِيلٍ، وَلَعَنَ اللهُ ‏قَاتِلَهُ عَامِرَ بْنَ صَعْصَعَةَ، (وَقِيلَ: أَسَدَ بْنَ مَالِكٍ).  [2] اَلسَّلاَمُ عَلَى عُبَيْدِاللهِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عَقِيلٍ، وَلَعَنَ اللهُ قَاتِلَهُ وَرَامِيَهُ‏ عَمْرَو بْنَ صُبَيْحٍ الصَّيْدَاوِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ أَبي سَعِيدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَلَعَنَ اللَهُ قَاتِلَهُ لَقِيطَ بْنَ ‏نَاشِرٍ الْجُهَنِّيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى سُلَيْمَانَ مَوْلَى الْحُسَيْنِ بْنِ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، وَلَعَنَ اللهُ‏ قَاتِلَهُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَوْفِ الْحَضْرَمِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى قَارِبٍ مَوْلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِىٍّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى مُنْجِحٍ مَوْلَى ‏الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى مُسْلِمِ بْنِ عَوْسَجَةِ الْأَسَدِيِّ، اَلْقَائِلِ لِلْحُسَيْنِ وَقَدْ أَذِنَ لَهُ ‏فِي الْإِنْصِرَافِ: أَنَحْنُ نُخَلّي عَنْكَ، وَبِمَ نَعْتَذِرُ عِنْدَاللهِ مِنْ أَدَاءِ حَقِّكَ، لاَ وَاللهِ حَتَّى أَكْسِرَ في صُدُورِهِمْ رُمْحِي هَذَا، وَأَضْرِبَهُمْ بِسَيْفِي مَا ثَبَتَ‏ قَائِمُهُ فِي يَدِي، وَلاَ اُفَارِقُكَ، وَلَوْ لَمْ يَكُنْ مَعِي سِلاَحٌ اُقَاتِلُهُمْ بِهِ، لَقَذَفْتُهُمْ بِالْحِجَارَةِ، وَلَمْ اُفَارِقْكَ حَتَّى أَمُوتَ مَعَكَ، وَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ ‏شَرَى نَفْسَهُ، وَأَوَّلَ شَهِيدٍ مِنْ شُهَدَاءِ اللهِ وَقَضَى نَحْبَهُ.فَفُزْتَ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ، شَكَرَ اللهُ اسْتِقْدَامَكَ وَمُوَاسَاتَكَ إِمَامَكَ، إِذْ مَشَى إِلَيْكَ وَأَنْتَ صَرِيعٌ، فَقَالَ: يَرْحَمُكَ اللَهُ يَا مُسْلِمَ بْنَ عَوْسَجَةَ، وَقَرَأَ: «فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً   ».[3] لَعَنَ اللهُ الْمُشْتَرِكِينَ في قَتْلِكَ: عَبْدَاللهِ الضَّبَابِيَّ، وَعَبْدَاللهِ بْنَ ‏خَشْكَارَةَ الْبَجَلِيِّ، وَمُسْلِمَ بْنَ عَبْدِاللهِ الضَّبَابِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى سَعْدِ بْنِ عَبْدِاللهِ الْحَنَفِيِّ، اَلْقائِلِ لِلْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ‏ وَقَدْ أَذِنَ لَهُ فِي الْإِنْصِرَافِ: لاَ وَاللهِ لاَنُخَلِّيْكَ حَتَّى يَعْلَمَ اللهُ أَنَّا قَدْ حَفِظْنَا غَيْبَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ فِيْكَ، وَاللهِ لَوْ أَعْلَمُ أَنِّي اُقْتَلُ ثُمّ ‏اُحْيَا، ثُمَّ اُحْرَقُ ثمّ اُذْرَى، وَيُفْعَلُ بي ذَلِكَ سَبْعِينَ مَرَّةً، مَا فَارَقْتُكَ حَتَّى أَلْقَا حِمَامِي دُونَكَ، وَكَيْفَ لاَ أَفْعَلُ ذَلِكَ وَإِنَّمَا هِيَ مَوْتَةٌ أَوْ قَتْلَةٌ وَاحِدَةٌ، ثُمَّ هِيَ بَعْدَهَا الْكَرَامَةُ الَّتِي لاَ انْقِضَاءَ لَهَا أَبَداً.فَقَدْ لَقِيتَ حِمَامَكَ، وَوَاسَيْتَ إِمَامَكَ، وَلَقِيتَ مِنَ اللهِ الْكَرَامَةَ في دَارِ الْمُقَامَةِ، حَشَرَنَا اللهُ مَعَكُمْ فِي الْمُسْتَشْهَدِينَ، وَرَزَقَنَا مُرَافَقَتَكُمْ في ‏أَعْلاَ عِلِّيِّينَ.اَلسَّلاَمُ عَلَى بِشْرِ(4)  [4] بْنِ عُمَرَ الْحَضْرَمِيِّ، شَكَرَ اللَّهُ لَكَ قَوْلَكَ لِلْحُسَيْنِ ‏عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَقَدْ أَذِنَ لَكَ فِي الْإِنْصِرَافِ، أَكَلَتْنِي إِذَنِ السِّبَاعُ حَيّاً، إِنْ‏ فَارَقْتُكَ وَأَسْئَلُ عَنْكَ الرُّكْبَانَ، وَأَخْذُلُكَ مَعَ قِلَّةِ الْأَعْوَانِ، لاَيَكُونُ هَذَاأَبَداً.اَلسَّلاَمُ عَلَى يَزِيدَ بْنِ حُصَيْنٍ الْهَمْدَانِيِّ، اَلْمُشْرِفِيِّ الْقَارِيِّ الْمُجَدَّلِ ‏بِالْمَشْرَفِيِّ، اَلسَّلاَمُ عَلَى عُمَرَ بْنَ كَعْبٍ الْأَنْصَارِيِّ، اَلسَّلاَمُ عَلَى نُعَيْمِ بْنِ ‏الْعِجْلاَنِ الْأَنْصَارِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى زُهَيْرِ بْنِ القَيْنِ الْبَجَلِيِّ، اَلْقائِلِ لِلْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَقَدْ أَذِنَ لَهُ فِي الْإِنْصِرَافِ، لاَ وَاللهِ لاَيَكُونُ ذَلِكَ أَبَداً، أَتْرُكُ ابْنَ رَسُولِ اللهِ ‏أَسِيراً في يَدِ الْأَعْدَاءِ وَأَنْجُو، لاَ أَرَانِيَ اللهُ ذَلِكَ الْيَوْمِ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عُمَرَ بْنِ قُرْطَةَ الْأَنْصَارِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى حَبِيبِ بْنِ مَظَاهِرِ الْأَسَدِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى الْحُرِّ بْنِ يَزِيدَ الرِّيَاحِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِاللهِ بْنِ عُمَيْرٍ الْكَلْبِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى نَافِعِ بْنِ هِلاَلِ بْنِ ‏نَافِعِ الْبَجَلِيِّ الْمُرَادِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى أَنَسِ بْنِ كَاهِلٍ الْأَسَدِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى قَيْسِ بْنِ مُسْهِرٍ الصَّيْدَاوِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِاللهِ ‏وَعَبْدِالرَّحْمَانِ ابْنَيْ عُروَةَ بْنِ حَرَّاقٍ الغِفَارِيَّيْنِ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَوْنِ [5] بْنِ حَرِيٍّ مَوْلىَ أَبي ذَرِّ الْغِفَارِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى شَبِيبِ بْنِ عَبْدِاللهِ النَّهْشَلِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى الْحَجَّاجِ بْنِ زَيْدِ السَّعْدِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى قَاسِطٍ وَكَرْشِ ‏ابْنَيْ زُهَيْرِ التَّغْلِبِيَّيْنِ. اَلسَّلاَمُ عَلَى كَنَانَةَ بْنِ عَتِيقٍ.اَلسَّلاَمُ عَلَى ضَرْغَامَةَ بْنِ مَالِكٍ. اَلسَّلاَمُ عَلَى حَوِىِّ بْنِ مَالِكِ ‏الضَّبُعِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عُمَرَ بْنِ ضُبَيْعَةَ الضَّبُعِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثُبَيْتٍ الْقَيْسِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِاللهِ وَعُبَيْدِاللهِ‏ ابْنَيْ يَزِيدَ بْنِ ثُبَيْتٍ [6] الْقَيْسِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَامِرِ بْنِ مُسْلِمٍ. اَلسَّلاَمُ عَلَى قَعْنَبِ بْنِ عَمْرِو النَّمِرِىِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى سَالِمٍ مَوْلىَ عَامِرِ بْنِ مُسْلِمٍ.اَلسَّلاَمُ عَلَى سَيْفِ بْنِ مَالِكٍ. اَلسَّلاَمُ عَلَى زُهَيْرِ بْنِ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى زَيْدِ بْنِ مَعْقِلٍ الْجُعْفِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى الْحَجَّاجِ بْنِ مَسْرُوقٍ الْجُعْفِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى مَسْعُودِ بْنِ‏ الْحَجَّاجِ وَابْنِهِ. اَلسَّلاَمُ عَلَى مَجْمَعِ بْنِ عَبْدِاللهِ الْعَائِذِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَمَّارِ بْنِ حَسَّانِ بْنِ شُرَيْحِ الطَّائِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى حَبَابِ ‏بْنِ الْحَارِثِ السَّلْمَانِيِّ الْأَزْدِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى جُنْدَبِ بْنِ حِجْرِ الْخَوْلاَنِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عُمَرَ بْنِ خَالِدٍ الصَّيْدَاوِيِّ، اَلسَّلاَمُ عَلَى سَعِيدٍ مَوْلاَهُ.اَلسَّلاَمُ عَلَى يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ الْمُظَاهِرِ [7] الْكَنْدِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى زَاهِدٍ  [8] مَوْلىَ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى جَبَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى سَالِمٍ مَوْلىَ بَنِي‏ الْمَدِينَةَ الْكَلْبِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى أَسْلَمَ بْنِ كَثِيرِ الْأَزْدِيِّ الْأَعْرَجِ.اَلسَّلاَمُ عَلَى زُهَيْرِ بْنِ سُلَيْمِ الْأَزْدِيِّ. وَاَلسَّلاَمُ عَلَى قَاسِمِ بْنِ حَبِيبٍ ‏الْأَزْدِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عُمَرَ بْنِ جُنْدَبِ الْحَضْرَمِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى أَبي ثُمَامَةَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِاللهِ الصَّائِدِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى حَنْظَلَةَ بْنِ أَسْعَدٍ الشَّيْبَانِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَبْدِالرَّحْمَانِ بْنِ عَبْدِاللهِ بْنِ ‏الْكُدَرِ الْأَرْحَبِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَى عَمَّارِ بْنِ أَبِي سَلاَمَةَ الْهَمْدَانِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى عَابِسِ بْنِ‏ شَبِيبِ الشَّاكِرِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى شَوْذَبِ مَوْلَى شَاكِرٍ.اَلسَّلاَمُ عَلَى شَبِيبِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ سَرِيعٍ. اَلسَّلاَمُ عَلَى مَالِكِ بْنِ عَبْدِبْنِ سَرِيعٍ.اَلسَّلاَمُ عَلَى الْجَرِيحِ الْمَأْسُورِ، سَوَّارِ بْنِ أَبي حِمْيَرٍ الْفَهْمِيّ‏ الْهَمْدَانِيِّ. اَلسَّلاَمُ عَلَى الْمُرَتَّثِ  مَعَهُ عَمرِو بْنِ عَبْدِاللهِ الْجَنْدَعِيِّ.اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُم يَا خَيْرَ أَنْصَارٍ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ، فَنِعْمَ عُقْبَى‏ الدَّارِ، بَوَّءَكُمُ اللهُ مُبَوَّءَ الْأَبْرَارِ، أَشْهَدُ لَقَدْ كَشَفَ اللهُ لَكُمُ الْغِطَاءَ، وَمَهَّدَ لَكُمُ الْوِطَاءَ، وَأَجْزَلَ لَكُمُ الْعَطَاءَ، وَكُنْتُمْ عَنِ الْحَقِّ غَيْرَ بِطَاءٍ، وَأَنْتُمْ لَنَا فُرَطَاءُ، وَنَحْنُ لَكُمْ خُلَطَاءُ في دَارِ الْبَقَاءِ، وَالسَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ‏ وَبَرَكَاتُهُ. [9]

میں علی بن حسین بن علی ہوں                                                خانۂ خدا کی قسم ! ہم پیغمبر کے زیادہ قریبی ہیں ۔

تمہیں نیزہ سے ماروں گا یہاں تک کہ وہ خم ہو جائے                                     اور تم پر تلوار سے وار کروں گا اور اپنے پدر کی حمایت کروں گا

میں تمہیں ایک ہاشمی عرب جوان کی طرح ماروں گا                           خدا کی قسم ! حرامزادہ  کا بیٹا ہم پر  حکمرانی نہیں کر سکتا

یہاں تک کہ آپ نے دار فانی کو وداع کیا ، اور اپنے پروردگار کی ملاقات کے لئے چلے گئے ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا اور اس کے رسول کے لئے اولیٰ و شائستہ تر ہیں ، اور آپ اس کے رسول کے فرزند اور اس کی حجت اور اس کا دین ہیں ، اور آپ اس کی حجت کے فرزند اور اس کے امین ہیں ، خداوند آپ کے لئے آپ کے قاتل مرة بن منقذ بن نعمان عبدی پر حکم کرے ، خدا اس پر لعنت کرے اور اسے خوار و ذلیل فرمائے ، جو کوئی بھی آپ کے قتل میں شریک ہوا ، اور آپ کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کی ، خداوند انہیں جہنم میں ڈال دے ، اور وہ کیا بری جگہ ہے ۔  خداوند ہمیں آپ کا دیدار کرنے والوں ، آپ کی ہمراہی کرنے والوں ، آپ کے جد بزرگوار ، آپ کے پدر ،آپ  کے چچا ، آپ کے بھائی اور آپ کی مادر گرامی کی ہمراہی کرنے والوں میں سے قرار دے  ، میں خدا کی بارگاہ میں آپ کے دشمنوں سے اظہار بیزاری کرتا ہوں جو حق کے منکر تھے ، اور خدا کی بارگاہ میں آپ کے قاتل سے اظہار بیزاری کرتا ہوں ، اور میں خدا سے جاودانی مقام پر آپ کا ساتھ چاہتا ہوں  ، آپ پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔ سلام ہو عبد اللہ بن حسین  پر ، شیر خوار طفل ، تیر خوردہ  خون میں غلطاں زمین پر  پڑا ہوا ، جس کا خون آسمان کی طرف لے جایا گیا ، جو  باپ کی آغوش میں تیر سے ذبح ہو گیا ، خدا  حرملہ بن کاہل اسدی پر لعنت کرے  جس  نے ان کی طرف تیر چلایا ۔  سلام ہو عبد اللہ بن امیر المؤمنین پر ، بلا اور مصیبت میں مبتلا ہونے والے ، اور میدان کربلا میں ولایت کی ندا دینے والے ، جن پر سامنے سے اور پشت سے حملہ کیا گیا ، خداوند ان کے قاتل ہانی بن ثبیت حضرمی پر لعنت کرے ۔  سلام ہو عباس بن امیر المؤمنین پر ، جنہوں نے اپنی جان سے اپنے بھائی کے ساتھ مواسات کی ، اور ان کے کل کے لئے ان کے آج سے توشہ لیا ، اور خود کو ان پر فدا کر دیا ، ان کی حفاظت کرنے والے اور پانی کے ساتھ ان کی طرف تیزی سے بڑھنے والے ، وہ  جن کے دونوں ہاتھ اس راہ میں کٹ گئے ، خداوند ان کے قاتل یزید بن رقاد  حیتی اور حکم بن طفیل طائی پر لعنت کرے ۔  سلام ہو جعفر بن امیر المؤمنین پر ، جنہوں نے اپنی جان سے راہ خدا میں صبر کیا ، اور اپنی سرزمین سے وطن کو ترک کیا ، اور دشمن سے جنگ کو قبول کیا ، اور وہ جنگ میں پیش پیش تھے  اور دشمنوں کی کثرت کی وجہ سے شہید ہو گئے ، خداوند ان کے قاتل ہانی بن ہانی بن ثبیت حضرمی  پر لعنت کرے ۔  سلام ہو عثمان بن امیر المؤمنین پر جو عثمان بن مظعون کے ہم نام تھے ، خداوند خولی بن یزید اصبحی پر لعنت کرےجس نے ان کی طرف تیر چلایا ۔  سلام ہو محمد بن امیر المؤمنین پر  ، جو ایادی دارمی کے ذریعہ قتل ہوئے کہ خدا اس پر  لعنت کرے اور  اس پر اپنے دردناک عذاب میں اضافہ فرمائے ، اور اے محمد ! آپ پر اور آپ کی صابر اہل بیت پر خدا کا درود ہو ۔  سلام ہو ابی بکر بن حسن  پر جو پاک اور صاحب ولایت ہیں ، جنہیں مہلک تیر نے نشانہ بنایا ، خداوند ان کے کے قاتل عبد اللہ بن عقبہ غنوی پر لعنت کرے ۔  سلام ہو عبد اللہ بن حسن بن علی علیہما السلام پر ، جو پاک و منزہ ہیں ، خداوند  ان کے قاتل حرملہ بن کاہل اسدی پر لعنت کرے جس نے ان کی طرف تیر چلایا ۔  سلام ہو قاسم بن حسن بن علی پر  جن کے سر پر ضربت لگائی گئی ، اور جن کے جنگی آلات لوٹ لئے گئے  ، اور جب انہوں نے اپنے چچا کو آواز دی تو وہ تیز پرواز عقاب کی طرح ان کی طرف بڑھے ، جب کہ وہ درد کی شدت سے اپنے دونوں پاؤں زمین پر رگڑ رہے تھے ،  اور امام حسین فرما رہے تھے : وہ گروہ خدا کی رحمت سے دور ہو جس نے تمہیں قتل کیا ، کل قیامت کو آپ  کے جدّ اور پدر ان سے ناراض ہوں گے ۔  پھر فرمایا : خدا کی قسم !تمہارے چچا پر بہت دشوار ہے کہ تم انہیں پکارو اور وہ تمہیں جواب نہ دیں ، یا یہ کہ وہ تمہیں جواب دیں جب کہ تم قتل ہو چکے ہو ،  اور تمہیں کوئی فائدہ نہ پہنچائیں ، خدا کی قسم ! آج وہ دن ہے کہ  دشمنوں کی کثرت اور نصرت کرنے والوں کی قلت ہے ، خداوند اس دن مجھے آپ دونوں بزرگوں کے ساتھ قرار دے کہ جب جمع ہوں گے  ، خداوند آپ کے قاتل عمر بن سعد بن عروۃ بن نفیل ازدی پر لعنت کرے ، اور اسے جہنم میں ڈال دے اور اسے دردناک عذاب  دے ۔  سلام ہو عون بن عبد اللہ بن جعفر پر  ، جو بہشت میں محو پرواز ہیں ، ایمان کے ہمراہ ، بہادروں سے جنگ کرنے والے ، خدائے رحمان کے لئے نصیحت کرنے والے ، مثانی (سورۂ حمد) اور قرآن کی تلاوت کرنے والے ، خداوند ان کے قاتل عبد اللہ بن قطبہ نبہانی پر لعنت کرے ۔  سلام ہو محمد بن عبد اللہ بن جعفر پر ، جو اپنے پدر گرامی کے مقام و مرتبہ کے شاہد ، اپنے بھائی کی پیروی کرنے والے ،  اور اپنے بدن سے ان کی حفاظت کرنے والے ہیں، خداوند ان کے قاتل عامر بن نہشل تمیمی پر لعنت کرے ۔ سلام ہو جعفر بن عقیل پر ، خداوند ان کے قاتل بشر بن خوط ہمدانی پر لعنت کرے جس نے ان کی طرف تیر چلایا ۔ سلام بر عبد الرحمان بن عقیل پر ، خداوند ان کے قاتل عمر بن خالد بن اسد جُهنی پر لعنت کرے  جس نے ان کی طرف تیر چلایا ۔ سلام ہو شہید بن شہید عبد الله بن مسلم بن عقیل پر ، خداوند ان کے قاتل عامر بن صعصعه [اور کہا گیا ہے : اسد بن مالک] پر لعنت کرے ۔ سلام ہو عبید اللہ بن مسلم بن عقیل پر ، خداوند ان کے قاتل عمرو بن صبیح صیداوی  پر لعنت کرے جس نے ان کی طرف تیر چلایا ۔ سلام ہو محمد بن ابی سعید بن عقیل پر ، خداوند ان کے قاتل لقیط بن ناشر جُهنی پر لعنت کرے ، سلام ہو حسین بن امیر المؤمنین کے غلام سلیمان پر ، خداوند ان کے قاتل سلیمان بن عوف حضرمی پر لعنت کرے ، سلام ہو حسین بن علی کے غلام قارب پر ، سلام ہو حسین بن علی کے غلام منجح پر ، سلام ہو مسلم بن عوسجہ اسدی پر ، جنہیں امام حسین (علیہ السلام) نے واپس جانے کی اجازت دی تو انہوں نے عرض کیا : کیا ہم آپ کو چھوڑ دیں تو ہمارے پاس خدا کے نزدیک آپ کے حق کو بجا نہ لانے کا کیا عذر ہو گا ، نہیں ، خدا کی قسم ! (ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے) ، یہاں تک کہ میں اپنا نیزہ ان کے سینوں میں پیوست کر دوں ، اور توڑ دوں ، اور اپنی تلوار سے ان پر وار کروں کہ جب تک اس کا قبضہ میرے ہاتھ میں ہو ، اور میں ہرگز آپ سے جدا نہیں ہوں گا ، اور اگر میرے پاس کوئی اسلحہ نہ ہو جس کے ذریعہ میں دشمن سے جنگ کروں تو میں پتھر کے ساتھ ان کے خلاف جنگ کرنے کے لئے جاؤں گا ، اور آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، یہاں تک کہ آپ کی راہ میں جان قربان کر دوں گا۔ اور آپ وہ پہلے شہید تھے جس نے اپنی جان و نفس کو بیچ دیا ، اور آپ شہیدانِ راہ خدا میں سب سے پہلے شہید تھے جنہوں نے اپنے عہد کو وفا کیا ۔ پس رب کعبہ کی قسم ! آپ  کامیاب ہو گئے ، خداوند آپ کے اس اقدام ، پائیداری و ثابت قدمی اور اپنے امام سے مواسات کا اجر دے ، جب حضرت آپ کی طرف آئے تو آپ زمین پر گرے ہوئے تھے ، پس انہوں نے فرمایا : اے مسلم بن عوسجہ ! خدا تم پر رحمت کرے ، اور پھر اس آیت کی تلاوت فرمائی : «اوور ان میں سے بعض اپن وقت پورا کر چکے ہیں اور بعض اپنے وقت کا انتظار کر رہے ہیں »  خداوند آپ کے قتل میں شریک ہونے والوں میں عبد اللہ ضبابی ، عبد الله بن خشکارة بجلّی اور مسلم بن عبد الله ضبابی پر لعنت کرے ۔ سلام ہو سعد بن عبد الله حنفی پر ، جنہیں امام حسین علیه السلام نے واپس جانے کی اجازت دی تو انہوں نے عرض کیا : نہیں ! خدا کی قسم ! ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، یہاں تک کہ  خدا  جان لے کہ ہم نے آپ کی سلسلہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ کی غیبت میں آپ  کے احترام و  حرمت کی رعایت کی ، اور خدا کی قسم ! اگر مجھے یہ معلوم ہو جائے  کہ میں قتل ہو جاؤں گا، اور پھر زندہ کیا جاؤں گا ، اور پھر آگ میں جلا دیا جاؤں گا ، اور  پھر ہوا میں بکھیر دیا جاؤں گا، اور میرے ساتھ یہ عمل ستر مرتبہ انجام دیا جائے گا تو میں پر بھی آپ سے جدا نہیں ہوں گا تا کہ میں آپ کے سامنے اپنی موت کا دیدار کروں ، اور میں ایسا کیوں نہ کروں جب کہ یہ ایک  مرتبہ مرنا اور ایک مرتبہ قتل ہونا ہے  ، اور پھر اس کے بعد ایک ایسی عزت و کرامت ہے جس کی کوئی انتہا نہیں ہے ۔ پھر آپ نے اپنی موت کا دیدار کیا اور اپنے امام کی نصرت کی ، اور آپ نے ابدی دنیا میں خدا کے حضور اپنی عزت و کرامت کو دیکھا ، خداوند ہمیں آپ کے ساتھ شہادت طلب کرنے والوں میں محشور فرمائے ، اور ہمیں اعلی علیین میں آپ کا ساتھ نصیب فرمائے ۔ سلام ہو بشر بن عمر حضرمی پر ، خداوند آپ کو آپ کے اس قول پر اجر و پاداش دے کہ جب امام حسین علیہ السلام نے آپ کو واپس جانے کی اجازت دی تو آپ نے آنحضرت کے جواب میں کہا : درندے مجھے زندہ ٹکڑے ٹکڑے کرکے کھا لیں ، اگر میں آپ سے جدا ہوں  اور یہ چاہوں کہ سوار ہو کر آپ سے دور چلا جاؤں ، اور آپ کو ساتھیوں کی کمی کے باوجود تنہا چھوڑ دوں ، یہ کام کبھی نہیں ہو سکتا۔ سلام ہو یزید بن حصین ہمدانی مشرقی پر ، قاری قرآن ،طاقتور ، جدال و مناظرہ میں توانا ۔ سلام ہو عمر بن کعب انصاری پر ۔ سلام ہو نعیم بن عجلان انصاری پر ۔ سلام ہو زہیر بن قین بجلّی پر ، جنہیں امام حسین (علیہ السلام) نے واپس جانے کی اجازت دی تو انہوں نے عرض کیا :  نہیں ! خدا کی قسم ! ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ فرزند رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ) کو نرغۂ اعداء میں تنہا چھوڑ کر چلا جاؤں ، خدا مجھے ایسا دن نہ دکھائے ۔سلام ہو عمر بن قرطه انصاری پر  ۔ سلام ہو حبیب بن مظاہر اسدی پر ۔ سلام ہو حر بن یزید ریاحی پر ۔ سلام ہو عبد الله بن عمیر کلبی پر ۔ سلام ہو نافع بن ہلال (بن نافع) بجلی مرادی ، سلام ہو انس بن کاہل اسدی پر ۔ سلام ہو قیس بن مسہر صیداوی پر ۔ سلام ہو عروة بن حرّاق غفاری کے دو بیٹوں عبد الله اور عبد الرحمان پر ۔ سلام ہو ابوذر غفاری  کے غلام عون بن حری پر ۔ سلام بر شبیب بن عبد الله نہشلی پر ۔ سلام بر حجّاج بن زید سعدی پر ۔ سلام ہو زہیر تغلبی  کے دو بیٹوں قاسط و کرش پر ۔ سلام ہو کنانة بن عتیق پر ۔ سلام ہو ضرغامة بن مالک پر ۔ سلام ہو حوی بن مالک ضَبُعی پر ۔ سلام ہو عمر بن ضبیبعہ ضبُعی ۔ سلام ہو زید بن ثبیبت قیسی پر ۔ سلام ہو یزید بن ثُبَیت قَیسی کے دو بیٹوں عبد الله اور عبید الله پر ۔ سلام ہو عامر بن مسلم پر ۔ سلام ہر قعنب بن عمرو نمری پر ۔ سلام ہو سالم غلام عامر بن مسلم پر ۔ سلام ہو سیف بن مالک پر ۔ سلام ہو زہیر بن بشر خثعمی پر ۔ سلام ہو زید بن معقل جُعفی پر ۔ سلام ہو حجاج بن مسروق جعفی پر ۔ سلام بر مسعود بن حجاج اور ان کے بیٹے پر ۔ سلام ہو مجمع بن عبد الله عائذی پر ۔ سلام ہو عمّار بن حسّان بن شریح طائی پر ۔ سلام ہو حباب بن حارث سلمانی ازدی پر ۔ سلام ہو جندب بن حجر خولانی پر ۔ سلام ہو عمر بن خالد صیداوی پر ۔ سلام ہو ان کے غلام سعید پر ۔ سلام ہو یزید بن زیاد بن مظاهر کندی پر ۔ سلام ہو عمرو بن حمق خزاعی  کے غلام زاہد (زاہر) پر ۔ سلام ہو جبلة بن علی شیبانی پر ۔ سلام ہو مدینه کلبی کے غلام سالم پر ۔ سلام ہو اسلم بن کثیر ازدی اعرج پر ۔ سلام ہو زہیر بن شلیم ازدی پر ۔ سلام ہو قاسم بن حبیب ازدی پر ۔ سلام ہو عمر بن جندب حضرمی پر ۔ سلام ہو ابی ثمامه عمر بن عبد الله صائدی پر ۔ سلام ہو حنظلة بن اسعد شیبانی پر ۔ سلام ہو عبد الرحمن بن عبد الله بن کدر ارحبی پر ۔ سلام ہو عمار بن ابی سلامة همدانی پر ۔ سلام ہو عابس بن شبیب شاکری پر ۔ سلام ہو شاکر کے غلام شوذب پر ۔ سلام ہو شبیب بن حارث بن سریع پر ۔ سلام ہو مالک بن عبد بن سریع پر ۔ سلام ہو  مجروح اسیر سوار بن ابی حمیر فہمی ہمدانی پر ۔ سلام ہو عمرو بن عبد الله جندعی  پر ، وہ  شہید کہ جس میں رمق باقی تھی اور انہیں معرکہ سے لے جایا گیا ۔ سلام ہو آپ پر اے بہترین مددگارو ،سلام ہو آپ پر چونکہ آپ نے صبر کیا ، اور کیا بہترین ہے آپ کا دیار عقبیٰ ، خدا آپ کو مقام ابرار میں جگہ عنایت فرمائے ، میں گواہی دیتا ہوں کہ خداوند نے آپ کی آنکھوں کے سامنے سے پردے ہٹا دیئے ، اور آپ  کے لئے فرش تیار کیا ، اور آپ پر عطا و عنایات کیں ، اور آپ نے حق سے منہ نہیں موڑا ، اور سستی نہیں دکھائی ، آپ ہم پر سبقت لینے والے تھے اور  ہم دار بقاء میں آپ کے ہمنشین ہیں ، آپ پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

مؤلّف محترم کہتے ہیں : بعض افراد نے اس زیارت کے صادر ہونے کی تاریخ کی وجہ سے اس زیارت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے صادر ہونے پر اعتراض کیا ہے ۔ مرحوم علامه مجلسی رحمہ اللہ احتمال دیتے ہیں کہ مذکورہ تاریخ میں غلطی ہوئی  ہے ، اور یہ زیارت سنہ ۲۶۲ ہجری میں صادر ہوئی ہے ۔[10]  نیز آیت اللہ احمد مستنبط رحمہ اللہ کہتے ہیں : ظاہری طور پر یہ زیارت سنہ ۲۶۲ ہجری میں صادر ہوئی ہے کیونکہ اس کے بارے میں ذکر ہونے والی تاریخ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت سے چار سال پہلے کی ہے  ، یا یہ کہ یہ زیارت امام عسکری علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے۔ [11]

 


[1] ۔ ہم نے بزرگان کی پیروی کرتے ہوئے زیارات مخصوصہ کے باب میں ذکر کیا ہے ، جیسا کہ «المزار الكبير» میں بھی یوں تصریح کی گئی ہے : زيارة الشهداء رضوان الله عليهم في يوم ‏عاشوراء ۔ لیکن ظاہری طور پر یہ  زیارت عاشورا کے دن ہی پڑھنے سے مخصوص نہیں ہے ۔

[2] ۔ علامہ مجلسی کہتے ہیں : یہ قول ’’قیل‘‘ یا سید کی طرف سے ہے اور یا پھر راوی کی طرف سے ۔

[3] ۔  سورۂ احزاب، آیت : 23.

[4] ۔ سهل، خ.

[5] ۔ جَوْن، خ.

[6] ۔ ثُبيط، خ.

[7] ۔ المهاجر، خ.

[8] ۔ زاهر، خ.

[9] ۔ إقبال الأعمال: 48، مصباح الزائر: 278، المزار الكبير: 485، بحار الأنوار : ۴۵/64 اور ۱۰۱/274، تحفة الزائر (قلمی نسخہ):219، المزار شهيد : 176 (بہت زیادہ فرق کے ساتھ)، روضة الأذكار (قلمی نسخہ): 58.

[10] ۔ بحار الأنوار : 101/۲۷۴.

[11] ۔ الزيارة والبشارة: ۲/372.

    ملاحظہ کریں : 698
    آج کے وزٹر : 103162
    کل کے وزٹر : 132510
    تمام وزٹر کی تعداد : 138561941
    تمام وزٹر کی تعداد : 95137992