حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے ساتھ دعا کرنے کی فضیلت

امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر

کے ساتھ دعا کرنے کی فضیلت

دعا کرنے کے مقامات میں سے سید الشہداء حضرت  امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک دعا کرنے  کا سب سے بہترین مقام ہے ۔ روایت میں وارد ہوا ہے کہ خداوند متعال نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی وجہ سے آپ کو چار خصوصیات عطا کی ہیں : آپ کی تربت میں شفاء ہے ، آپ کے گنبد کے نیچے دعا مستجاب ہوتی ہے ، ائمہ (علیہم السلام ) کو  آپ کی ذریت سے قرار دیا  ، اور خدا زائر کی زندگی میں وہ دن شمار نہیں کرتا؛ جو وہ  آپ کی زیارت میں گزارتا ہے ۔

نیز روایت میں ذکر ہوا ہے کہ حضرت امام صادق علیہ السلام بیمار ہوئے تو آپ نے اپنے پاس موجود لوگوں کو حکم دیا کہ کسی شخص  کو اجرت پر لیں تا کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس جا کرآپ کے لئے دعا کرے ۔ آپ  کا ایک عقیدت مند یہ کام انجام دینے کے لئے گھر سے نکلا  تو اسے اس کےگھر کے دروازے کے پاس کوئی شخص ملا  اور اس نے اس شخص سے سارا واقعہ بیان کیا ۔ اس شخص نے کہا : میں (زیارت کے لئے ) جاؤں گا لیکن مجھے اس بات کا راز سمجھ میں نہیں آیا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام بھی مفترض  الطاعة ( یعنی واجب الاطاعۃ) امام ہیں اور حضرت  امام صادق علیہ السلام  بھی مفترض الطاعة (واجب الاطاعۃ)امام ہیں ، پس اس عمل کے کیا معنی ہیں ؟

امام صادق علیہ السلام کا بھیجا ہوا وہ شخص امام کے پاس آیا اور اس نے سارا ماجرا آپ کی خدمت میں بیان کیا ۔ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

هو کما قال، لکن ما عرف أنّ لله تعالی بقاعاً یستجاب فیها الدعاء فتلك البقعة من تلك البقاع۔ [1]

بات وہی ہے جو اس نے کہی ؛ لیکن وہ نہیں جانتا کہ خدا کے کچھ بقعه ہیں کہ جن میں دعا قبول مستجاب ہوتی ہے اور امام حسین علیہ السلام کا حرم انہی بقاع میں سے ہے ۔

 


[1] عدة الداعي: 57.

 

    ملاحظہ کریں : 1482
    آج کے وزٹر : 51706
    کل کے وزٹر : 93963
    تمام وزٹر کی تعداد : 135868999
    تمام وزٹر کی تعداد : 93784333