Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
حاجتوں کے پورا ہونے کے لئے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے منسوب ایک اور نماز

حاجتوں کے پورا ہونے کے لئے

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف  سے منسوب ایک اور نماز

خاتون آبادی نےکتاب ''جنات الخلود''میں   اس  نماز  کی  نسبت  امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے دی ہے ۔

رات کو سونے سے پہلے صاف برتن میں پاک پانی کو باریک کپڑے سے ڈھانک کر اپنے سرہانے رکھا جائے اور جب نماز شب کے لئے رات کے آڑی حصہ میں بیدار ہوں تو اس پانی سے تین گھونٹ پی لیں اور بقیہ پانی سے وضو کریں اور پھر قبلہ رخ کھڑے ہو کر اذان و اقامت کے بعد جس سورۂ کے ساتھ بھی چاہیں دو رکعت نما بجالائیں ۔

سورہ پڑھنے کے بعد رکوع میں جائیں اور رکوع میں پچیس مرتبہ کہیں:

«يا غِياثَ الْمُسْتَغيثينَ».اور پھر رکوع کے بعد پچیس مرتبہ،پھر اسی طرح پہلے اور دوسرے سجدے میں اور سجدے سے سر اٹھانے کے بعد پچیس مرتبہ یہی کہیں ۔دوسری رکعت بھی اسی کیفیت سے پڑھیں تا کہ مجموعی طعر پر یہ ذکر تین سو (٣٠٠) مرتبہ ادا ہو جائے۔

نماز کے بعد آسمان کی طرف سر اٹھائیں اور تیس مرتبہ کہیں:

 «مِنَ الْعَبْدِ الذَّليلِ إِلَى الْمَوْلَى الْجَليلِ ».پھر اپنی حاجتیں طلب کریں ،انشاء اللہ بہت جلد پوری ہوں گی ۔١

جنات الخلود ''میں اس نمازکی نسبت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے دی گئی ہے لیکن مرحوم محدث قمی نے ''الباقیات الصالحات''میں نماز استغاثہ کے طور پر ذکر فرمایا ہے اور اس کی نسبت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف نہیں دی۔

----------------------------------------

1) جنّات الخلود : 41.

 

منبع: ویب سائٹ فرهنگی مذهبی سه نقطه ،

صحیفه مهدیه 133:

 

Mengunjungi : 5643
Pengunjung hari ini : 91588
Total Pengunjung : 137658
Total Pengunjung : 137255316
Total Pengunjung : 94480902