امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
مشکلات میں دوستوں کو پہچاننا

مشکلات میں دوستوں کو پہچاننا

حقیقی دوستوں کو سختیوں اور تلخیوں میں پہچان سکتے ہیں اور ان کی صداقت کے میزان کو جان سکتے ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام کو در پیش آنے والے مصائب و مشکلات اور اسی طرح امام زمان  کی غیبت حقیقی اور واقعی شیعوں کوپہچا ننے کا اہم ذریعہ ہے کیو نکہ فقط سچے پیروکار ، اپنے رہبر وں کی شدید مشکلات میں بھی حمایت و پیروری کر تے ہیں اور تجربہ و امتحان میں سر فراز ہو تے ہیں ۔

اسی وجہ سے جب حضرت یوسف  زندان سے آزاد ہوئے تو انہوں نے زندان میں لکھا :

'' ھذا قبور الاحیاء و بیت الا حزان و تجربة الا صدقاء و شماتة الا عداء ''([1])

زندان ، زندوں کی قبور ، غموں کا گھر ، دوستوں کو آزمانے اور دشمنوں کو سر زنش کرنے کا وسیلہ ہے  ۔

اس بناء پر مشکلات و مصائب جیسے بھی ہوں، ان کے ذریعے انسان دوستوں کو آزما سکتا ہے . حقیقی دشمن وہ ہو تے ہیں کہ جنہوں نے دوستی کا لبادہ اوڑھا ہوا ہو . لیکن سخت مشکلات میں دوست کو تنہا چھوڑدیں اور دشمن سے بڑھ کر نقصان پہچائیں مشکلات و تکالیف ایسے افراد کو پہچا ننے کا وسیلہ وذریعہ ہے ۔

 


[1]۔ بحار الا نوار :ج١٢ ص ٤ ٩ ٢

 

    بازدید : 9976
    بازديد امروز : 8140
    بازديد ديروز : 106200
    بازديد کل : 182174909
    بازديد کل : 135498264