امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
امام حسين عليه السلام کے سر اقدس کو ابن زیاد کی مجلس میں حاضر کرنے کا حکم

11محرم الحرام: دار الإماره میں ابن زياد لعنة الله عليه کی مجلس میں

امام حسين عليه السلام کے سر اقدس کو حاضر کرنے کا حکم(سنہ ۶۱ ہجری)

 

امام حسين عليه السلام کے

سر اقدس کو ابن زیاد کی مجلس میں حاضر کرنے کا حکم

امام حسين‏ عليه السلام کی تربت (خاک شفاء) میں  دوستوں کے لئے شفاء ہے اور دشمنوں کے لئے درد و عذاب اور مرض ہے۔ چنانچہ موسیٰ بن عیسی(جو ہاروں کا قریبی تھا)نے جب استہزاء اور مسخرہ کرنے کے لئے تربت(خاک شفاء) کو استعمال کیا تو فوراً اس کے احشاء( جسم کا اندرونی نظام) نے کام چھوڑ دیا اور وہ واصل جہنم ہو گا۔ اس واقعہ کی تفصیل اور تربت لینے کی شرائط کو جاننے کے اربعین الحسینیّہ کی پچیسویں حدیث کی طرف رجوع فرمائیں۔

سيدالشهداء حضرت امام حسین عليه السلام کا مقدس خون بھی کچھ اسی طرح ہے كه بعض كتب جیسے ‏ناسخ و تحفة الحسينيه میں لکھا ہے کہ جب ابن زياد لعين نے فرزند پیغمبر کے سر اقدس کو پکڑا تو ایک مرتبہ اس کے نحس ہاتھوں میں لرزہ طاری ہوا اور وہ سر اقدس کو اپنے ہاتھوں میں نہ سنبھال سکا۔ لہذا اس نے سر مطہر کو اپنے زانوں پر رکھا اور سر مبارک سے خون کا ایک قطرہ اس کے مردود کے زانو پر گر گیا جو فوراً اس کے تمام لباس (قباء، جبّہ، اور ازار) میں سوراخ کرتا ہوا زمین پر گرا اور پنہان ہو گیا اور اس لعین کے زانو میں سوراخ سے زخم ہو گیا کہ جس کے علاج کے لئے جرّاحوں نے جتی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا اور اس زخم سے تعفّن اور ایسی بدبو آنے لگی کہ جسے کوئی سونگھ نہیں سکتا تھا اس لئے وہ ہمیشہ اس جگہ مشک باندھتا تھا۔ لیکن بدبو اس مشک پر غالب تھی اور وہ اسی درد اور بیماری میں مبتلا رہا یہاں تک کہ ابراهيم بن مالك اشتر رحمة اللَّه عليهما کے ہاتھوں قتل ہو گیا اور واصل جہنم ہو گیا ۔مقتولین میں اسی علامت و نشانی سے اس کی شناخت ہوئی.

باران كه در لطافت طبعش خلاف نيست

در باغ لاله رويد و در شوره‏ زار خس

جی ہاں! خبیث و نجس اور غیر قابل محل ایسے ہی ہے لیکن قابل و باصلاحیت محل جیسے ایک یہودی لڑکی کہ جس کا واقعہ تفصیل سے بحار وغیرہ میں ذکر ہوا ہے کہ جسے ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے خون کے وسیلہ سے تمام بیماریوں سے شفاء ملی۔ بابي انت وامّي يا أباعبداللَّه.(177)


177) نفائح العلاّم فى سوانح الأيّام: 313/2.

 

منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص 856

 

بازدید : 852
بازديد امروز : 170878
بازديد ديروز : 160547
بازديد کل : 145264332
بازديد کل : 99989034