امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳۸ ۔ چھت پر کھڑے ہو کر امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی زیارت

(۳۸) 

چھت پر کھڑے ہو کر امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی زیارت

کتاب ’’زاد المعاد‘‘ میں نقل ہوا ہے : بعض بزرگ علماء نے ابو الحسن قادسی سے روایت کیا ہے کہ وہ عالم خواب میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت سے شرفیاب ہوئے  تو آپ نے امام حسین علیہ السلام کی دور سے کی جانے والی یہ زیارت تعلیم فرمائی :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى جَدِّكَ وَأَبِيكَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى اُمِّكَ وَأَخِيكَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَى الْأَئِمَّةِ مِنْ بَنِيكَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الدَّمْعَةِ السَّاكِبَةِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا صَاحِبَ الْمُصِيبَةِ الرَّاتِبَةِ، لَقَدْ أَصْبَحَ كِتَابَ اللهِ‏ فِيكَ مَهْجُوراً، وَرَسُولَ اللهِ فِيكَ مَوْتُوراً، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ‏وَبَرَكَاتُهُ.اَلسَّلاَمُ عَلَى أَنْصَارِ اللهِ وَخُلَفَائِهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَى اُمَنَاءِ اللهِ وَأَحِبَّائِهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَى مَحَالِّ مَعْرِفَةِ اللهِ، وَمَعَادِنِ حِكْمَةِ اللهِ، وَحَفَظَةِ سِرِّ اللهِ، وَحَمَلَةِ كِتَابِ اللَّهِ، وَأَوْصِيَاءِ نَبِيِّ اللهِ، وَذُرِّيَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ‏ عَلَيْهِ وَآلِهِ، وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ. [1]

سلام ہو آپ پر اور آپ کے جد اور آپ کے والد پر ، سلام ہو آپ پر  اور آپ کی والدہ  اور آپ کے بھائی پر ، سلام ہو آپ پر اور آپ کی اولاد میں ائمہ پر ، سلام ہو آپ پر اے صاحب کشتۂ گریہ ، سلام ہو آپ پر اے مسلسل مصیبت والے، آپ کے  بارے میں کتاب خدا مہجور و متروک ہو گئی ، اور آپ کے بارے میں رسول خدا محزون ہو گئے ، آپ پر سلام ہو اور آپ پر خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔  سلام ہو انصار خدا پر  ،اور اس کے خلفاء و جانشینوں پر ، سلام ہو خدا کے امینوں اور دوستوں پر ،  سلام ہو معرفت خدا کے مرکز پر ،  اور حکمت الٰہی کے معادن پر ،  اور اسرار الٰہی کے محافظوں پر ، اور کتاب خدا کا علم رکھنے والوں پر ، اور نبی خدا کے اوصیاء پر ، اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ (و سلم) کی ذریت پر ، اور ان پر خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

 


[1] ۔ زاد المعاد: 475، هدية الزائرين وبهجة الناظرين: 405، منهاج العارفين: 414، مفتاح الجنّات:۲ / 627.

    بازدید : 747
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 238522
    بازديد کل : 146588123
    بازديد کل : 100652134