امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲۸ ۔ قبور شہداء سے وداع

(۲۸)

قبور شہداء سے وداع

ابن قولویه رحمه الله کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں فرماتے ہیں :  شہداء کی قبور سے وداع کرتے ہوئے کہو:

أَللَّهُمَّ لاَتَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِيَارَتِي إِيَّاهُمْ، وَأَشْرِكْنِي مَعَهُمْ، وَأَدْخِلْني في صَالِحِ مَا أَعْطَيْتَهُمْ، عَلَى نَصْرِهِمِ ابْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ، وَحُجَّتَكَ‏ عَلَى خَلْقِكَ، وَجِهَادِهِمْ مَعَهُ في سَبِيلِكَ. أَللَّهُمَّ اجْمَعْنَا وَإِيَّاهُمْ في جَنَّتِكَ‏ مَعَ الشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ «وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقاً» [1]، أَسْتَوْدِعُكُمُ اللهَ، وَأَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلاَمَ. أَللَّهُمَّ ارْزُقْنِي الْعَوْدَ إِلَيْهِمْ، وَاحْشُرْنِي مَعَهُمْ، يَا ‏أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. [2]

خدایا ! میری اس زیارت کو ان کی نسبت سے آخری زیارت قرار نہ دے ، اور مجھے ان کے ساتھ شریک فرما ، اور مجھے اس شائستہ عطا میں ان کے ساتھ داخل فرما جنہوں نے تیرے نبی کی بیٹی کے فرزند اور تیری مخلوق پر تیری حجت کی نصرت کی ، اور ان کے ساتھ تیری راہ میں جہاد کیا ۔ خدایا ! ہمیں اور انہیں جنت میں شہداء و صالحین کے ساتھ جمع فرما ، «اور یہی بہترین رفقاء ہیں« میں آپ سب کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ، اور آپ پر سلام بھیجتا ہوں ۔ خدایا ! مجھے ان کی طرف آنا نصیب فرما ، اور مجھے ان کے ساتھ محشور فرما ، اے سب سے زیارہ رحم کرنے والے ۔

 


[1] ۔ سورۂ نساء ، آیت : 69.

[2] ۔ كامل الزيارات: 443 ح1.

    بازدید : 706
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 135707
    بازديد کل : 141917787
    بازديد کل : 97828415