امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
علامہ مجلسی کا وقت سے استفادہ کر نا

علامہ مجلسی کا وقت  سے استفادہ کر نا

تاریخ کے نامور معروف اور بزرگ شخصیات نے اپنے نیک اور خدا پسندانہ کردار کے ذریعہ وقت سے بہترین طریقے سے استفادہ کیا اور اپنے نام کو نیک و جاویدان بنا یا ۔ آپ بھی شائستہ اعمال اورنیک کردار کے ذریعہ ااور زندگی کے لمحات سے استفادہ کرتے ہوئے دائمی نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

حضرت امیر المومنین (و)  فر ماتے ہیں : 

'' الایّام صحائف آجالکم فخلّدوھا احسن اعمالکم ''([1])

ایام تمام اموات کے لئے صحائف کی طرح ہیں . پس نیک اعمال کے ذریعہ انہیں جا ویدان بناؤ ۔

 

علامہ مجلسی ایک بے نظیر شخصیت ہیں کہ جنہوں نے اس طرح عمل کیا اور اپنے نام کو جاویداں بنایا ۔انہوں نے اپنی گرانبھا زندگی سے بہت بہتر طریقے سے استفادہ کیا اور وقت و فرصت کو اعلیٰ طریقے سے استعمال میں لائے . علامہ مجلسی حامی دین اسلام ، مجدد شرایع و سنن رسول اکرمۖ اور اہل بیت  کے آثار کو زندہ کرنے والے ہیں . انہوں  نے اپنے قلم سے اسلام و مسلمین کی خدمت کی ۔

مرحوم علامہ بحر العلوم سے نقل ہوا ہے کہ ان کی آرزو تھی کہ ان کی تمام تالیفات مجلسی کے دیوان عمل میں درج ہوں اور اس کے عو ض ان کی فارسی کتب میں سے ایک کتاب ان کے دیوان عمل میں درج کی جائے ۔  مرحوم علامہ مجلسی کی فارسی کتب کے فارسی زبان والوں کے دلوںپر بہت گہرے اثرات ہیں ۔

ایک دن صاحب جواہر نے جلسہ درس میں فرمایا کہ کل رات ایک خواب دیکھا کہ جیسے کسی بہت بڑی مجلس میں داخل ہوا ہوں کہ جس میں علماء کا گروہ جمع ہے ، دروا زے پر دربان کھڑاتھا ، اس کی اجازت سے مجلس میں وارد ہوا اور دیکھا کہ وہاں متاخرین و متقدمین علماء تشریف فرما ہیں اور  مجلس کی صدارت علامہ مجلسی فرما رہے ہیں . میں نے تعجب کیا ور در بان سے ان کے تمام علماء پر مقدم ہونے کی علت دریافت کی ، اس نے کہا کیو نکہ آئمہ معصومین  کے نزدیک علامہ مجلسی باب العلماء کے نام سے معروف ہیں ۔

علامہ مجلسی کے شاگردوں کی تعداد ہزار افراد سے زیادہ تھی . علامہ مجلسی سن ٧ ٣ ١٠ میں متولد ہوئے ستائیس رمضان سن   ٠ ١١١  کی رات دنیا سے رحلت فرما گئے ۔ ان کی قبر مبارک جامع مسجد اصفہان میں ان کے والد کی قبر کے نزدیک واقع ہے جو لوگوں کے لئے زیارت گاہ ہے ۔

جی ہاں ، علامہ مجلسی نے وقت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی زندگی نیک کردار ،بہترین کتب کی تالیف اور مکتب اہل بیت  کی ترویج میں بسر کی اور رہتی دنیاتک اپنے نام کو درخشاں اور زندہ و جاوید بناگئے ۔

 


[1]۔ شرح غرر الحکم:ج ٢ص  ١٢٠

 

 

 

    بازدید : 7522
    بازديد امروز : 33778
    بازديد ديروز : 85752
    بازديد کل : 133082687
    بازديد کل : 92149525