امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
اصلاح نفس کے لئے دعا

اصلاح نفس کے لئے دعا

ہوسِ نفسانی اور خواہشات نفسانی سے نجات کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا اور اہل بیت عصمت علیھم السلام سے متوسل ہوں ایسا کرنا بہت مئوثر ہے ۔ اسی وجہ سے اائمہ اطہار علیھم السلام  بہت سی روایات میں ہماری راہنمائی فرماتے ہیں کہ خواہشات نفسانی کے بر طرف ہونے کے لئے دعاکریں۔

نمونہ کے طور پر ہر شب چہار شنبہ پڑھی جانے والی دعا میں وارد ہوا ہے :

'' اللھم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اَصلِح مَا بَینِی وَ بَینَکَ وَاجعَل ھَوَایَ فِی تَقوٰکَ'' ([1])

پروردگارا ! میرے اور اپنے درمیان اصلاح فرما اور میری خواہشات کو اپنی مخالفت سے پرہیز کی صورت میں قرار دے ۔

مہذب نفس کی خواہشات نفسانی تقوی الھی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتی ۔ لھٰذا اگر ہم پست نفسانی خواہشات سے دور رہنا چاہیں تو تہذیب نفس و اصلاح نفس اور خود سازی کی دعا کریں۔

 


[1]۔ بحارالانوار:ج ١٩٣ص٩٠ ، البلد الامین١٢٧ ، المصباح ١٢٣

 

 

    بازدید : 7444
    بازديد امروز : 24944
    بازديد ديروز : 52396
    بازديد کل : 133675271
    بازديد کل : 92498270