امام صادق فیق پوسی کسل بیونید پقری ناکهوےنمنرونه تهوک نارےنری ژهیوگنگ مه کهوی فیق پوے چوکی بیک پاٍ
۱ ۔ امام حسین علیہ السلام کی دو شنبہ (سوموار) کے دن کی زیارت

(۱)

امام حسین علیہ السلام کی دو شنبہ (سوموار) کے دن کی زیارت

 اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَمِيرِالْمُؤمِنِينَ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعَالَمِينَ، أَشْهَدُ اَنَّكَ اَقَمْتَ الصَّلاَةَ وَآتَيْتَ الزَّكَوةَ وَاَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَعَبَدْتَ اللهَ‏ مُخْلِصاً وَجاهَدْتَ فِي اللهِ حَقَّ جِهادِهِ حَتَّى أَتَاكَ الْيَقِينُ، فَعَلَيْكَ السَّلاَمُ ‏مِنِّي مَا بَقِيتُ وَبَقِيَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَعَلَى آلِ بَيْتِكَ الطَّيِّبِينَ الطَّاهِرِينَ، أَنَا يَا مَوْلاَيَ مَوْلىً لَكَ وَلِآلِ بَيْتِكَ، سِلْمٌ لِمَنْ سالَمَكُمْ وَحَرْبٌ لِمَنْ حارَبَكُمْ‏ مُؤْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَجَهْرِكُمْ وَظَاهِرِكُمْ وَباطِنِكُمْ، لَعَنَ اللهُ اَعْداءَكُمْ مِنَ‏ الْاَوَّلينَ وَالْآخِرِينَ، وَاَنَا أبْرَأُ اِلَى اللهِ تَعَالَى مِنْهُمْ، يَا مَوْلاَيَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، يَا مَوْلاَيَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، هَذَا يَوْمُ الْإِثْنَيْنِ وَهُوَ يَوْمُكُمَا وَبِاسْمِكُمَا، وَاَنَا فِيهِ ضَيْفُكُمَا، فَأَضِيفَانِي وَاَحْسِنَا ضِيَافَتِي، فَنِعْمَ مَنِ ‏اسْتُضِيفَ بِهِ اَنْتُمَا وَأَنَا فِيهِ مِنْ جِوَارِكُمَا فَأَجِيرَانِي، فَإِنَّكُمَا مَأْمُورَانِ ‏بِالضِّيَافَةِ وَالْإِجَارَةِ  فَصَلَّى اللهُ عَلَيْكُمَا وَآلِكُمَا الطَّيِّبِينَ.[1]

سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المؤمنین ، سلام ہو آپ پر اے فرزند سیدۃ نساء العالمین ، ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم فرمائی اور زکات ادا کی ،  اور آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا ، اور برے کاموں سے منع فرمایا،آپ نے خلوص دل سے خدا کی عبادت کی ، ، اور راہ خدا میں اس طرح سے جہاد کیا جس طرح جہاد کرنے کا حق تھا یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے ۔ میری طرف سے آپ پر سلام ہو ؛  جب تک میں باقی  ہوں ، اور جب تک شب و روز باقی ہیں ، اور آپ کے پاک و پاکیزہ اور مطہر اہل بیت پر سلام ہو ۔ اے میرے مولا ! میں آپ اور آپ  کے اہل بیت کا غلام ہوں ، جس سے آپ   کی صلح ہے اس سے میری صلح ہے ، اور جس سے آپ کی جنگ ہے اس سے میری جنگ ہے ۔ میں آپ کے خفیہ و آشکار ، ظاہر و باطن سب پر ایمان رکھتا ہوں ، خدا اوّلین و آخرین میں سے آپ کے سب دشمنوں پر لعنت کرے ، میں ان سب سے بری اور بیزار ہوں ۔ اے میرے مولا ابا محمد (امام حسن علیہ السلام) اور اسے میرے مولا ابا عبد اللہ (امام حسین علیہ السلام) ! آج دوشنبہ (سوموار)کا دن ہے ، اور یہ دن آپ کے نام سے منسوب ہے ، میں آپ حضرات کا مہمان ہوں ، لہذا میری بہترین ضیافت فرمائیے ۔ آپ سے بہتر ضیافت کرنے والا کون ہو گا ۔ میں آپ کی خدمت میں ہوں،  مجھے پناہ دیجئے  کہ آپ دونوں (خدا کی طرف سے ) ضیافت اور پناہ دینے پر مأمور ہیں ۔ آپ دونوں پر اور آپ کی پاکیزہ اولاد پر  خدا کا درود ہو ۔

 


[1] ۔ جمال الاسبوع: ۳۹، مفتاح الجنّات: ۲/۵۲۴.

    دورو ڪريو : 781
    دیرینگنی هلته چس کن : 163197
    گوندے هلته چس کن : 301136
    هلته چس گنگ مه : 148044844
    هلته چس گنگ مه : 101380844