امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
عاشورا کے بارے میں امام رضا علیہ السلام کی حدیث

عاشورا کے بارے میں امام رضا علیہ السلام کی حدیث

شیخ صدوق ؒ نےحضرت علی بن موسی الرضا علیہما السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

من ترك السّعي في حوائجه يوم عاشوراء، قضى الله له حوائج الدنيا والآخرة. ومن كان يوم عاشوراء يوم مصيبته وحزنه وبكائه، جعل الله عزّوَجلّ يوم القيامة يوم فرحه وسروره، وقرّت بنا في الجنان عينه.

ومن سمّى يوم عاشوراء يوم بركة، وادّخر فيه لمنزله شيئاً، لم يبارك له‏ فيما ادّخر، وحشر يوم القيامة مع يزيد وعبيدالله بن زيَاد و عمر بن سعد عليهم اللعنة إلى أسفل دركة من النّار

جو شخص عاشورا کے دن اپنے روز مرہ کے کاموں میں سعی و کوشش کو ترک کر دے ، خداوند متعال اس کی دنیا و آخرت کی تمام حاجتوں کو پورا فرمائے گا ، اور جو شخص عاشورا کا دن مصیبت ، حزن اور گریہ و زاری کا دن ہو ، خدائے عزّوجل اس کے لئے قیامت کے دن کو خوشی و مسرت کا دن قرار دے گا اور اس کی آنکھیں جنت میں ہم اہلبیت کے دیدار سے روشن ہوں گی۔ اور جو شخص عاشورا کے دن کو بابرکت سمجھے اور اس دن اپنے گھر میں کوئی چیز لا کر ذخیرہ  کرے تو خداوند متعال اس کی ذخیرہ کی ہوئی چیز میں ان کے برکت قرار نہیں دے گا ، اور وہ قیامت کے دن یزید بن معاویہ ، عبید اللہ بن زیاد اور عمر ابن سعد (ان پر خدا کی لعنت ہو ) کے ساتھ جہنم کے نچلے ترین درجات میں محشور ہو گا ۔[1]

 


[1] هدیة الزائرین: ۱۶۵، بحارالانوار: ۴۴/ ۲۸۴ ح۱۸.

 

    دورو ڪريو : 2596
    اج جا مهمان : 128305
    ڪالھ جا مهمان : 273973
    ڪل مهمان : 162740535
    ڪل مهمان : 120263819