الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
44) مروان کے بارے میں رسول خداۖ کی پیشنگوئی

مروان کے بارے میں رسول خداۖ کی پیشنگوئی

کتاب ''المناقب والمثالب''میں لکھتے ہیں:جب مروان پیدا ہوا تو اسے رسول خداۖ کے پاس لے کر گئے تا کہ اس طالو اتار دیں؛جس طرح مسلمان بچوں کے ساتھ یہ رسم  انجام دی جاتی ہے۔

     پیغمبر اکرمۖ نے اس کے لئے یہ کام انجام نہ دیا اور اسے اپنی خیر سے محروم کردیا اور فرمایا:

 أتون بأزرقھم۔([1])

  سب سے زیادہ نیلی آنکھوں والے کو میرے پاس لائے ہیں۔([2])

     کتاب ''الفتن'' میں مروزی نے پیغمبر اکرمۖ کے قول سے یہ جملہ نقل کیاہے:

     ابن الزرقاء ہلاک عامّة اُمّتی علی یدیہ و ید ذرّیّتہ۔([3])

     میری عام امت ابن زرقاء اور اس کی ذرّیّت کے ہاتھوں ہلاک ہو گی۔

 


[1]۔ المناقب و المثالب:٢٩٦

[2]۔''فرہنگ جامع''میں  لکھا ہے:''ازرق''خبیث اور بدجنس دشمن کے لیے کنایہ ہے۔

[3]۔ الفتن مروزی:٧٢

 

 

 

    زيارة : 2100
    اليوم : 162673
    الامس : 301136
    مجموع الکل للزائرین : 148043795
    مجموع الکل للزائرین : 101380319