44) مروان کے بارے میں رسول خداۖ کی پیشنگوئی
مروان کے بارے میں رسول خداۖ کی پیشنگوئی
کتاب ''المناقب والمثالب''میں لکھتے ہیں:جب مروان پیدا ہوا تو اسے رسول خداۖ کے پاس لے کر گئے تا کہ اس طالو اتار دیں؛جس طرح مسلمان بچوں کے ساتھ یہ رسم انجام دی جاتی ہے۔
پیغمبر اکرمۖ نے اس کے لئے یہ کام انجام نہ دیا اور اسے اپنی خیر سے محروم کردیا اور فرمایا:
أتون بأزرقھم۔([1])
سب سے زیادہ نیلی آنکھوں والے کو میرے پاس لائے ہیں۔([2])
کتاب ''الفتن'' میں مروزی نے پیغمبر اکرمۖ کے قول سے یہ جملہ نقل کیاہے:
ابن الزرقاء ہلاک عامّة اُمّتی علی یدیہ و ید ذرّیّتہ۔([3])
میری عام امت ابن زرقاء اور اس کی ذرّیّت کے ہاتھوں ہلاک ہو گی۔
[3]۔ الفتن مروزی:٧٢
دورو ڪريو : 2342
اج جا مهمان : 176118
ڪالھ جا مهمان : 297409
ڪل مهمان : 121489764
|