تربت امام حسین علیه السلام دوا ہے
ہمارے بعض اصحاب نے نقل کیا ہے کہ ایک خاتون نے مجھے تھوڑی سی ابریشم دی اور کہا : اسے مکہ لے جاؤ تا کہ اس سے کعبہ کا پردہ سلائی کیا جائے ۔ کہتے ہیں : میں یہ نہیں چاہتا کہ وہ کسی دربان کو دے دوں کیونکہ میں انہیں جانتا تھا ۔ جب میں مدینہ میں گیا تو امام باقر علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوا اور عرض کیا: میں آپ پر قربان جاؤں ! ایک خاتون نے مجھے یہ ابریشم دیا ہے اور کہا ہے کہ اسے اپنے ساتھ مکہ لے جاؤ تا کہ اس سے کعبہ کا پردہ سلائی کیا جائے ۔ لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ یہ کسی دربان کو دے دوں ۔
امام باقر علیہ السلام نے فرمایا :
اس سے شہد اور زعفران خریدو اور تھوڑی سی مقدار میں امام حسین علیہ السلام کی تربت لو اور اسے آسمان کے پانی کے ساتھ ملاؤ ، اور پھر اس میں تھوڑا سا شہد اور زعفران ڈالو اور اسے شیعوں میں تقسیم کر دو تا کہ وہ اس سے اپنی بیماریوں کا علاج کریں ۔ [1]
بازديد امروز : 119150
بازديد ديروز : 297409
بازديد کل : 121432796
|