Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
امام حسین علیہ السلام کے کلام کی توضیح

امام حسین علیہ السلام کے کلام کی توضیح

اگر ہم امام حسين علیہ السلام کے اس کلام پر غور کریں جو آپ نے عاشورا  کے دن حضرت  امام زین العابدین علیہ السلام اور حضرت زینب   علیہا السلام سے بیان فرمایا تھا تو اس میں اہم نکات پائے جاتے ہیں ، جن کی طرف توجہ کرنی  چاہئے ۔ ہم یہاں امام حسین علیہ السلام کے اس کلام کی توضیح بیان کرتے ہیں :

اگر امام حسین علیہ السلام کے محبّ ، چاہنے والے،اور شیعہ اب تک امام حسین علیہ السلام کے ایسے فرمودات پر غور و فکر کرتے تو اس سے نہ صرف ان کی زندگی بدل جاتی ، بلکہ یہ دنیا پر بھی اثر انداز ہوتے ۔

افسوس صد افسوس ! شیعوں اور محبوں کو موجودہ حالت میں رہنے کی عادت ہو گئی ہے  اور وہ بےمعنی زندگی گزارنے  کے عادی ہو چکے ہیں ، انہوں نے دنیا پر شیطان کی حاکمیت کے لئے راستہ کھول دیا ہے ،کہ جو انسانوں کو اہل بیت علیہم السلام کی طرف توجہ کرنے سے روکتا ہے ۔

لوگوں کی اہل بیت علیہم السلام کی جانب توجہ  کرنے سے غفلت کے نتیجے میں وہ عالم ہستی سے دور ہو گئے ہیں ۔  اگر لوگ امیرانِ عالم کی طرف اس طرح متوجہ ہوتے ، جس طرح ان کی طرف متوجہ ہونے کا حق تھا اور ان کی قدرت و ولایت سے آگاہ ہوتے  اور ان کی پناہ میں آ جاتے تو پھر اہل دنیا کو اس طرح عالمگیر خسارے اور نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

ہم امام حسین علیہ السلام کے اس کلام کی وضاحت میں مختصر طور سے دو نکات بیان کرنا چاہتے ہیں :

۱ ۔ عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کا شیعوں کو سلام کرنا ۔

۲ ۔ عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کا شیعوں کے لئے پیغام ۔

    Visit : 289
    Today’s viewers : 197594
    Yesterday’s viewers : 301136
    Total viewers : 148113634
    Total viewers : 101415241