۱۷ ۔ سترہویں زیارت (مختصر زیارت)
(۱۷)
سترہویں زیارت (مختصر زیارت)
کتاب ’’کامل الزیارات‘‘ میں ہی ابو صباح یا ابو بصیر نے روایات کیا ہے کہ میں نے امام صادق علیہ السلام سے عرض کیا : میں کس طرح امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں سلام پیش کروں ؟ آپ نے فرمایا : یوں کہو :
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، لَعَنَ اللهُ مَنْ قَتَلَكَ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ أَعَانَ عَلَيْكَ، وَمَنْ بَلَغَهُ ذَلِكَ فَرَضِيَ بِهِ، أَنَا إِلَى اللهِ مِنْهُمْ بَريءٌ. [1]
اے ابا عبد الله آپ پر سلام ہو ، اے فرزند رسول خدا ٓٓپ پر سلام ہو، خدا اس پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا، اور اس پر لعنت کرے جس نے آپ کے خلاف آپ کے دشمنوں کی مدد کی ، اور جس تک آپ کے قتل کی خبر پہنچی اور وہ اس پر راضی ہوا ، میں خدا کی جانب ؛ ان سے بیزار ہوں۔
यात्रा : 1014
आज के साइट प्रयोगकर्ता : 170281
कल के साइट प्रयोगकर्ता : 297409
कुल ख़ोज : 121483924
|