امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر سرخ تربت ہر بیماری کے لئے شفاء
ابن قولویه نے کامل الزایارات میں یونس بن رفیع سے اور انہوں نے امام صادق علیه السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :
إنّ عند رأس الحسين بن علي عليهما السلام لتربة حمراء، فيها شفاء من كلّ داء إلاّ السام.
بیشک امام حسین علیہ السلام کے بالائے سر کی جانب سرخ رنگ کی تربت ہے جس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے ۔
راوی کا بیان ہے کہ میں یہ حدیث سننے کے بعد میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس آیا اور امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے سرہانے (بالا سر) ایک ذراع کے برابر زمین کھودی تو قبر مطہر کے سرہانے سے سرخ رنگ کی نرم مٹی نکلی ۔ ہم اس مٹی میں سے ایک درہم کے برابر مٹی اپنے ساتھ کوفہ لے گئے ۔ میں نے اس میں اور بھی خاک ملا دی ۔ اس کے بعد میں وہ مٹی لوگوں کو بیماری سے شفاء پانے کے دوا کے طور دیتا تھا اور لوگوں کو اس سے شفاء حاصل ہوتی تھی ۔ [1]
بازديد امروز : 187433
بازديد ديروز : 297409
بازديد کل : 121501078
|