امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
۱ ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے نمازوں کے قنوت میں دعا

(١)

 امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے نمازوں کے قنوت میں دعا

شہید اوّل  کتاب ’’ذکریٰ‘‘ میں فرماتے ہیں:

ابن عقیل نے یہ دعا قنوت کے لئے منتخب کی جو حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے:

أَللَّهُمَّ إِلَيْكَ شَخَصَتِ الْأَبْصارُ،وَنُقِلَتِ الْأَقْدامُ،وَرُفِعَتِ الْأَيْدي ، وَمُدَّتِ الْأَعْناقُ ، وَأَنْتَ دُعيتَ بِالْأَلْسُنِ،وَ إِلَيْكَ سِرُّهُمْ وَنَجْواهُمْ فِي الْأَعْمالِ،رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنا وَبَيْنَ قَوْمِنا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفاتِحينَ. أَللَّهُمَّ إِنَّا نَشْكُو إِلَيْكَ غَيْبَةَ نَبِيِّنا وَقِلَّةَ عَدَدِنا،وَكَثْرَةَ عَدُوِّنا وَتَظاهُرَ الْأَعْداءِ عَلَيْنا ، وَوُقُوعَ الْفِتَنِ بِنا ، فَفَرِّجْ ذلِكَ اللَّهُمَّ بِعَدْلٍ تُظْهِرُهُ ، وَ إِمامِ حَقٍّ تُعَرِّفُهُ ، إِلهَ الْحَقِّ آمينَ رَبَّ الْعالَمينَ .

 پروردگارا!نظریں تجھی سے وابستہ ہیں،قدم تیری طرف ہی بڑھ رہے ہیں،ہاتھ تیری ہی طرف اٹھے ہیں، گردنیں تیری طرف  بلند ہوئی ہیں،تجھے ہی زبانوں کے ذریعہ پکارا جاتا ہے،مخفی اعمال اور(لوگوں کے) راز بھی تجھ سے وابستہ ہیں،اے پروردگارا! میرے اور میری قوم کے درمیان حق سے حکم فرما اور تو بہترین حکم و فیصلہ کرنے والا۔پروردگارا!ہم تجھی سے پیغمبروں کی غیبت اوراپنی قلت ، دشمنوں کی کثرت اور ہمارے خلاف دشمنوں کا ایک دوسرے کی پشت پناہی کرنا اور ہمارے لئے فتنوں کے وجود کی شکایت کرتے ہیں۔پروردگارا!تو جو عدلات ظاہر کرے گا،اور امام برحق کہ جس کا تو نے تعارف کروایا ہے،ان پریشانیوں کو برطرف فرما اور راحت عطا فرما۔اے معبود بر حق،اجابت فرما ،اے عالمین کے پالنے والے۔

نیز وہ فرماتے ہیں :میرے لئے نقل ہواہے کہ حضرت امام صادق علیہ السلام اپنے شیعوں کو حکم دیا کرتے  تھے کہ کلمات فرج کے بعد قنوت میں یہ دعا پڑھیں۔[1]

 


[1] ۔ بحار الأنوار : ج ۷۵ ، ص ۲۰۷

    دورو ڪريو : 529
    اج جا مهمان : 117528
    ڪالھ جا مهمان : 273973
    ڪل مهمان : 162719000
    ڪل مهمان : 120253043