۱۶ ـ طلب باران کے لئے امام حسین علیہ السلام کی ایک اور دعا
امام صادق علیہ السلام نے اپنے آباء و اجداد علیہم السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :
اهل کوفه ؛ مولا امیرالمؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے آپ سے بارش نہ برسنے کی شکایت کی اور چاہا کہ آپ بارش کے لئے دعا کریں ۔ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام سے فرمایا : اٹھو ! اور خدا سے ان کے لئے بارش طلب کرو ۔
امام حسین علیہ السلام اٹھے اور خدا کی حمد و ثناء بجا لانے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود بھیجنے کے بعد فرمایا :
أَللَّهُمَّ مُعْطِيَ الْخَيْرَاتِ، وَمُنْزِلَ الْبَرَكَاتِ، أَرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْنَا مِدْرَارَةً، وَاسْقِنَا غَيْثاً مِغْزَاراً وَاسِعاً غَدَقاً، مُجَلَّلاً سَحّاً سَفُوحاً فُجَاجاً، تُنَفِّسَ بِهِ الضَّعْفَ مِنْ عِبَادِكَ، وَتُحْيي بِهِ الْمَيِّتَ مِنْ بِلاَدِكَ، آمِينَ رَبَّ الْعَالَمِينَ.
خدایا ! اے خیر و خیرات عطا کرنے والے ، اے برکات نازل کرنے والے ! آسمان سے ہمارے لئے بارش برسا جو پے در پے بارش برسے اور ہمیں سیراب کر دے ، واسع ، پھیلی ہوئی اور بابرکت بارش کہ جو پوری زمین پر چھا جائے ، اور جاری ہو جائے ، جو درّوں اور پہاڑوں کے درمیان راستوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے ، جس کے ذریعہ تیرے ضعیف بندے سکھ کا سانس لیں ، اورجس کے ذریعہ مردہ زمینیں زندہ ہو جائیں ، اے عالمین کے پالنے والے ! (ہماری دعا) مستجاب فرما ۔
امام حسین علیہ السلام ابھی دعا سے فارغ بھی نہیں ہوئے تھے کہ اچانک سے خدا نے بارش برسائی ۔ کوفہ کے گرد و نواح سے آنے والے اعرابی نے کہا : میں درّوں اور ٹیلوں کو دیکھا کہ ان میں پانی موجیں ماررہا تھا ۔ [1]
آج کے وزٹر : 149173
کل کے وزٹر : 297409
تمام وزٹر کی تعداد : 121462821
|