Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
شب عاشورا امام حسین علیہ السلام کے حرم میں شب بیداری کرنے کی فضیلت

شب عاشورا امام حسین علیہ السلام کے حرم

میں شب بیداری کرنے کی فضیلت

سید بزرگوار علی بن طاووس;  کتاب ’’اقبال‘‘ میں فرماتے ہیں :

ہم نے اپنی اسناد سے شیخ طوسی سے روایت کیا ہے ، جو انہوں نے جابر جعفی اور جابر  نے امام صادق علیہ السلام  سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

من بات عند قبر الحسين‏ عليه السلام ليلة عاشوراء، لقي الله يوم القيامة ملطّخاً بدمه، وكأنّما قتل معه في عرصة كربلاء.

جو شخص امام حسین علیہ السلام کی قبر کے پاس عاشورا کی رات جاگ کر گزارے ، وہ قیامت کے دن خدا سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ وہ اپنے خون سے خون آلود ہو کہ گویا وہ کربلا کے معرکہ میں آپ کے ساتھ قتل ہوا ہو ۔

ہمارے استاد شیخ مفید ؒ نے  کتاب «التواریخ الشرعیة» میں کہا ہے: روایت ہوئی ہے کہ  جو شخص امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے اور شب عاشورا آپ کے پاس صبح تک بیدار رہے ، خداوند اسے اس حال میں محشور فرمائے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے خون میں غلطاں ہوگا اور امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ شہید ہونے والوں میں شامل ہو گا ۔ [1]

 


[1] اقبال الاعمال: ص32.

 

    Mengunjungi : 2462
    Pengunjung hari ini : 100390
    Total Pengunjung : 286971
    Total Pengunjung : 148492896
    Total Pengunjung : 101805793