امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲۴ ـ امام حسین علیہ السلام کی انگوٹھی کا ایک اور نقش

۲۴ ـ امام حسین علیہ السلام کی انگوٹھی کا ایک اور نقش

امام حسین علیہ السلام کی دوسری انگوٹھی کا نقش یہ تھا :

»إِنَّ الله بَالِغُ أَمْرِهِ «

بیشک خداوند اپنے امر کو کمال تک پہنچاتا ہے ۔

اور  حضرت امام علی بن الحسین علیہما السلام کی انگوٹھی کا نقش یہ تھا :

»خَزِيٌّ وَشَقِيٌّ قَاتِلُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيّ‏ عليهما السلام «

حسین بن علی علیہما السلام کا قاتل رسوا اور بدبخت ہے ۔

محمّد بن مسلم کہتے ہیں :میں نے امام صادق علیہ السلام سے امام حسین علیہ السلام کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا تو  وہ انگوٹھی کس کے ہاتھ لگی اور اس کا کیا ہوا ؟   نیز میں نے عرض کیا : میں نے سنا کہ امام حسین علیہ السلام کے ہاتھ سے آپ کی انگوٹھی لوٹ لی گئی تھی ۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : جس طرح کہا گیا ہے ، ایسا نہیں ہے ۔ بیشک امام حسین علیہ السلام نے اپنے فرزند حضرت علی بن الحسین علیہما السلام کو وصیت کی اور اپنی انگوٹھی ان کی  انگشت میں پہنائی  اور اپنا امر ان کے سپرد کیا کہ جس طرح رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے امیر المؤمنین علی علیہ السلام اور امیر المؤمنین علیہ السلام نے امام حسن علیہ السلام اور امام حسن علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایسا ہی کیا ۔ اور پھر میرے جدّ امجد نے وہ انگوٹھی  میرے والد گرامی کو دی گئی اور میرے والد گرامی سے وہ انگوٹھی مجھ تک پہنچی اور میں ہر جمعہ کے دن وہ انگوٹھی پہنتا ہوں اور اس کے ساتھ نماز ادا کرتا ہوں ۔

محمد بن مسلم کہتے ہیں : میں جمعہ کے دن حضرت امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں شرفیاب ہوا ، جب کہ آپ نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب آپ نماز پڑھنے کے بعد فارغ ہوئے تو آپ نے اپنا ہاتھ میرے سامنے کیا  اور میں آپ کی انگشت مبارک میں وہ انگوٹھی دیکھی کہ جس کا نقش یوں تھا :

لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ ‏عُدَّةً لِلِقَاءِ اللهِ.

خدا کے سوا کوئی عبادت  کے لائق نہیں ہے اور (یہ کلمہ) لقاء الله کے لئے سرمایہ ہے ۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : یہ انگوٹھی میرے جدّ حضرت اباعبد الله الحسین علیہما السلام کی ہے ۔[1]

طبری کہتے ہیں : امام حسین علیہ السلام کی دو انگوٹھیاں تھیں  کہ جن میں سے ایک عقیق کی انگوٹھی تھی ، جس کا نقش یہ تھا :

»إِنَّ الله بَالِغُ أَمْرِهِ «

بیشک خداوند اپنے امر کو کمال تک پہنچاتا ہے ۔

امام حسین علیہ السلام  کی دوسری انگوٹھی آپ کی شہادت کے دن آپ کے ہاتھ سے لوٹ لی گئی  کہ جس پر یہ نقش تھا :

لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ ‏عُدَّةً لِلِقَاءِ اللهِ.

خدا کے سوا کوئی عبادت  کے لائق نہیں ہے اور (یہ کلمہ) لقاء الله کے لئے سرمایہ ہے ۔

جو کوئی بھی ان کی مانند انگوٹھیاں پہنے ، یہ اس کے لئے شیطان کے مقابلے میں حرز ہے ۔ [2]

 


[1] ۔  موسوعة الإمام الحسين ‏عليه السلام: ۱۸/1۱۲.

[2] ۔ دلائل الإمامة: ۱۸۱.

 

    بازدید : 1385
    بازديد امروز : 150241
    بازديد ديروز : 286971
    بازديد کل : 148592520
    بازديد کل : 101955346