الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
پندرہ رجب کے دن حضرت عباس بن امیر المؤمنین علیہما السلام کی زیارت

 

پندرہ رجب کے دن حضرت عباس بن امیر المؤمنین علیہما السلام کی زیارت

پھر  حضرت عباس علیه السلام کی زیارت کرو اور کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا عَبَّاسَ بْنَ عَلِيٍّ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، أَشْهَدُ [أَنَّكَ] قَدْ بَالَغْتَ فِي النَّصِيحَةِ، وَأَدَّيْتَ الْأَمَانَةَ، وَجَاهَدْتَ عَدُوَّكَ‏ وَعَدُوَّ أَخِيكَ، فَصَلَوَاتُ اللهِ عَلَى رُوحِكَ الطَّيِّبَةِ، وَجَزَاكَ اللهُ مِنْ أَخٍ‏ خَيْراً.[1]

 سلام ہو آپ پر اے ابا القاسم، سلام ہو آپ پر اے عباس بن علی، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المؤمنین ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اخلاص کی  راہ میں مکمل کوشش کی ، اور امانت ادا کی ، اور آپ نے اپنے اور اپنے بھائی کے دشمن سے جنگ کی ، آپ کی پاک روح پر خدا کا درود ہو ، اور خدا وند آپ کو بھائی کی جانب سے جزائے خیر دے ۔

ہم یہ کہتے ہیں : مذکورہ زیارت  کتاب ’’مصباح الزائر ‘‘ کے صفحہ ۲۸۶ میں اربعین کے دن کی زیارت میں کچھ تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ ذکر ہوئی ہے ۔  

 


[1] ۔ مفتاح الجنّات: 2/۲۵۹.

    زيارة : 684
    اليوم : 162674
    الامس : 286971
    مجموع الکل للزائرین : 148617384
    مجموع الکل للزائرین : 101992648